انگلینڈ نیوزی لینڈ کے سامنے بے بس،ویسٹ انڈیز پر اننگ کی شکست کے سائے

انگلش کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز شدید پریشانی کا سامنا،کھیل کے خاتمہ تک میزبان ٹیم کے ہاتھوں سے میچ پھسلتا دکھائی دے رہا ہے اور کیوی ٹیم برتری کی طرف مارچ کرتی نظر آرہی ہے،اپنے اصل کپتن کین ولیمسن کی عدم موجودگی کے باوجود ٹام لیتھم کی قیادت میں کیویز نے انگلش کھلاڑیوں کا گھیرائو کرلیا ہے لیکن برمنگھم میں انگلش فینز کرکٹ بحالی اور گرائونڈ انٹری پر بہت خوش ہیں،جیتیں یا ہاریں،ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے.

جمعہ کو کھیل ختم ہونے پر اس نے صرف 3وکٹ کھوکر 229رنزبنالئے ہیں.اسے انگلینڈ کے پہلی اننگ کےاسکور303کو پورا کرنے کے لئے مزید 74رنز درکار ہیں اور 7وکٹیں باقی ہیں.دن کی آخری بال پر ول ینگ بد قسمتی کا استعارہ بن گئے جب وہ 82رنزکی بڑی اننگ کھیل کر لارینس کاشکار بنے،ان کا کیچ اولی پوپ نے دبوچا .اس طرح ان کی اور راس ٹیلر کی تیسری وکٹ پر 92 رنزکی اچھی شراکت کا بھی خاتمہ ہوگیا. راس ٹیلر 46رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں.اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کرنے والے ڈیون کونوے 80رنزبناکر گئے جبکہ ٹام لیتھم 6ہی کرسکے تھے.سٹورٹ براڈ نے 2 اور ٹام لیتھم نے ایک وکٹ لی.

ایج باسٹن کرکٹ گرائونڈ میں دن کے آغاز میں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 303کر کے آئوٹ ہوگئی.ڈان لورینس 81پر ناقابل شکست گئے جبکہ میٹ ہنری نے3اور ٹرینٹ بولٹ نے 4وکٹیں لیں.

ادھر گراس آئس لیٹ ٹیسٹ میں میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم پر پہلے ٹیسٹ کے دوسرے ہی روز اننگ کی شکست کے سائے منڈلانے لگے ہیں،جنوبی افریقا کی اننگ 322 پر تمام ہوئی ہے،ویسٹ انڈیز پر اسے225 رنزکی سبقت حاصل تھی.کوئنٹن ڈی کاک شاندار سنچری کے بعد141پر ناٹ آئوٹ رہے تھے جبکہ ایڈن مارکرم نے بھی 60کی اننگ کھیلی.جیڈن سیلس 3 وکٹ لے کر اب تک کامیاب بائولر تھے.یاد رہے کہ پہلے دن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 97 پر آئوٹ ہوگئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں