انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سوال اٹھادیاگیا،سری لنکا کا 4اسپنرز سے کامیاب حملہ

عمران عثمانی
Image By Twitter
پی ایس ایل 6کے التوا کے بعد اب غیر ملکی ٹیموں کےدورہ پاکستان کے حوالہ سے سوالات اٹھنے لگے ہیں،بھارتی میڈیا نے تو باقاعدہ اس بات کو ہائی لائٹ کرنا شروع کردیا ہے کہ انگلش ٹیم کیا اب بھی پاکستان آئےگی؟ان حالات میں کہ جب پی سی بی بائیو سیکیور ببل مرتب نہیں کرسکا تو کیاانگلش ٹیم اعتماد کرے گی۔
رواں سال انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے دورے کرنے ہیں ۔پی سی بی کے لئے یہ بڑا چیلنج ہوگا۔کرک سین کا تجزیہ یہ ہے کہ پی سی بی کی بھر پور کوشش ہوگی کہ اس سے قبل ہی پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز کروائے تاکہ ایونٹ کا کامیاب اختتام کر کے عالمی سطح پر بہتر پیغام دیا جاسکے،اس لئے مئی یا جون میں ایونٹ کروایا جاسکتا ہے۔پی سی بی نے اس کے لئے پلاننگ مکمل کرلی ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا بڑا جھٹکا لگ گیا،سری لنکا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دے دی۔مہمان ٹیم نے پہلے کھیل کر 6وکٹ پر 160رنزبنائے۔جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 8بالز قبل 117 پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا نے 4اسپنرز سے حملہ کیا اور کامیاب ہوگئے۔3میچزکی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی ہے اور اب فیصلہ کن معرکے کے لئے ویسٹ انڈیز نے بھی اسکواڈ میں اسپنرز کے اضافے کا عندیہ دیا ہے۔
ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھارت کی میزبانی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔آئی سی سی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ کورونا یا کسی بھی وجہ سے اگر بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کا انعقاد ممکن نہ ہوا تو ایونٹ کا اگلا بیک اپ وینیو متحدہ عرب امارات ہوگا۔اس طرح اب بھارت کے لئے پاکستان کوکھلاڑیوں کی سکیورٹی ودیگر ایشوز کے لئے تحریری اجازت دینا ضروری ہوجائے گا۔
احمد آباد میں جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ہی انگلش ٹیم پر شکست کے سائے گہرے ہوگئے ہیں،بڑے خسارے کے بعد انگلش ٹیم کے 62پر 4آئوٹ ہوچکے ہیں اور اسے پہلی اننگ کا خسارہ اتارنے کے لئے مزید 98رنز درکار ہیں،بھارت نے 205کے جواب میں 365 رنز بنائے تھے.
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے سابق کپتان سنیل گاوسکر کو نئی ٹیسٹ کیپ دے دی،اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے 50 سالہ ٹیسٹ ڈیبیو کی سالگرہ منائی گئی،ٹیسٹ ڈیبیو مکمل ہونے پر انہیں اسپیشل کیپ دی گئی.