ایج باسٹن ون ڈے کا ٹاس ہوگیا،پھر امتحان،تبدیلی کا اصل معاملہ کیا

0 214

ایج باسٹن میں بین سٹوکس نے توقع اور پیش گوئی کے عین مطابق ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کردیا ہے.پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ،انگلش اسکواڈ بھی اعتماد کے ساتھ آرہا ہے،گرائونڈ میں تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر ہے،پاکستانی فینز اپنی ٹیم سے آج بہتر کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں.کمال یہ ہے کہ انگلینڈ نے بھی کچھ تبدیل نہیں کیا ہے.انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی .فائنل الیون میں امام الحق، فخر زمان، کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان شامل ،سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان اور فہیم اشرف فائنل الیون کا حصہ ہیں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون میں شامل ہیں،یہ ایک عجب ضد دکھائی دی ہے کہ پاکستان نے ہارنے کے باوجود بھی اپنا اسکواڈ برقرار رکھا ہے.
اوپنرز ایک بار پھر اچھا آغاز دینے میں ناکام
پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے ہیں،فخر زمان نے ایک بار پھر 6 پر اپنی وکٹ گنوادی ہے،بائولر ثاقب محمود نے بڑی چالاکی سے انہیں شکار کیا،مسلسل لیگ سائیڈ پر کھلاتے گئے،حتیٰ کہ اس دوران 2 وائیڈ بالز بھی کردیں لیکن پھر انہوں نے آف اسٹمپ سے باہر بال پھینکی،فخر نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور نتیجہ میں سلپ میں کھڑے فیلڈر کرولی نے ان کا کیچ پکڑ لیا،فخر نے 14 گیندیں کھیلیں،پاکستان کو پہلا نقصان 21 کے مجموعہ پر ہوگیا.امام الحق آج تھوڑا اعتماد سے کھیلتے دکھائی دیئے،اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا انضمام سے بھی رابطہ ہوا ہے،سابق پاکستانی کپتان نے انہیں اچھی ٹپس بھی دی تھیں لیکن دیکھنا ہوگا کہ امام اسے پورا کرتے ہوئے کچھ بہتر کھیل پائیں گے یا نہیں ،انگلش بائولرز نہایت عقل مندی سے پاکستانی اوپنرز کا شکار کرتے دکھائی دے رہے تھے،ایک سائیڈٍ پر بالز کرکرکے اچانک آف سائیڈ سے باہر کھلانے کی دعوت دے رہے تھے،یہاں بیٹسمینوں کو تھوڑی عقل مندی کا مظاہرہ کر نا ہوگا.پاکستان نے پہلے 6 اوورز میں بہر حال ایک وکٹ گنوادی تھی اور اس کا اسکور 26 ہوگیا تھا،بابر اعظم کچھ آف کلر نظر آرہے تھے.چند دن قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم جب انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ کھیل رہی تھی تو وہ بھی ابتدائی 2 میچز ہار کر سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی اور اہم بات یہ کہ تیسرے میچ میں وہ 200 سے بھی بہت کم 166 اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی گویا شکست یقینی تھی لیکن برسٹل میں ہونے والی بارش نے اسے بچالیا اور انگلینڈ کلین سویپ نہ کرسکا. خیر سے وہ انگلینڈ کی اے لیول ٹیم تھی اور یہ سائیڈ اس کے مقابلے میں بچوں کی ہے. دیکھنا ہوگا کہ برمنگھم کی بارش پاکستان کی معاون بنتی ہے یا وہ بھی مخالف بن کر ڈری ہوئی سائیڈ کو کوئی سبق دیتی ہے.
بابر اعظم مسلسل ناکام
ایج باسٹن میں پاکستان انگلینڈ کے خلاف 15 سال کے طویل عرصے کے بعد کوئی ایک روزہ میچ کھیل رہا ہے. ایک ایسی ٹیم جو گزشتہ 6 سال سے مسلسل انگلینڈ کا سفر کر رہی ہو. اسے میزبان ملک کے خلاف اپنے آئیڈیل مقام پر میچ کا نہ ملنا اپنی جگہ حیران کن ہے. ایسے میں چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کے میچز پاکستان نے یہاں کھیلے ہیں لیکن برمنگھم میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری ایک روزہ میچ 2006 میں کھیلا تھا. آج 13 جولائی کو گرین گیپس تیسرا ایک روزہ میچ کھیلیں گے جبکہ سیریز سے پہلے ہی وہ پٹ چکے ہیں. بابر اعظم الیون کے پاس اب سوائے اس بات کے کہ وہ کلین سویپ سے بچ جائیں ،اور کوئی خاص بات اہم نہیں ہے.پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل ناکام جارہے ہیں،پہلے 2 میچزکے فلاپ شو کے بعد اب ان کی ٹاپ رینکنگ بھی خطرے میں ہے،ایک بڑی اننگ کی ضرورت ہوگی،اتفاق سے کل بدھ کو آئی سی سی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کرے گی،اسی طرح باقی پلیئرز کی رینکنگ بھی خراب ہوئی ہے اور خیال ہے کہ مزید نیچے گریں گے ،ویسے تو بائولنگ میں پاکستان کا کوئی بائولر ٹاپ 10میں نہیں تھا.
پاکستانی ٹیم کے لئے بڑا چیلنج
انگلینڈ نے اہم ٹاس جیت لیا ہے اور پاکستان کے لئے نہایت خطرناک اوورز شروع ہونے لگے ہیں کیونکہ پہلے 10اوورز نہایت ہی اہم ہونگے،وسیم اکرم نے ٹی وی تبصرے میں کہا ہے کہ فخر اور امام ذرا ذمہ داری سے کھیلیں ورنہ بہت مشکلات ہونگی.پاکستانی ٹیم نے اگرشروع کے اوورز اچھے نہیں گزارے تو حالات پہلے کی طرح بد ترین ہونگے.بابر اعظم نے ٹاس جیت کر یہی دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے.سوال یہ ہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی کیوں نہیں کی گئی،ایج باسٹن میں پاکستان نے متعدد غیر ملکی ٹیموں کے خلاف اسپن پر میچز جیتے ہیں اور خوب جیتے ہیں ،شاہد آفریدی بھی یہاں بھارتی ٹیم کو لڑ گئے تھے تو انگلش پلیئرز نے اسپن کے خلاف کیا کھیلناہوگا لیکن بات وہی ہے کہ جو میموری میں فٹ ہوگیا ہے ،وہی چل رہا ہے.پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پیش گوئی کی ہے کہ انگلینڈ کی فتح کے امکانات 65 فیصد ہیں جبکہ پاکستان کی جیت کے چانسز 35 فیصد ہیں،اس طرح سابق کرکٹرز بھی پاکستان کی اس بیٹنگ لائن سے خوش نہیں ہیں اورٹیم سے متعلق حتمی بات کرنے سے بچ رہے ہیں.
کرک سین کا تبصرہ
کرک سین کا پہلے دن کی طرح یہ ماننا ہے کہ پاکستان انگلینڈ میں سیریز تو جیت نہیں سکتا اور ایسا ہی ہوا ہے لیکن ایک آدھی فتح کے لئے عقل کی ضرورت ہوگی،اگر کرکٹ ٹیم نے شروع کے 60 سے 90 منٹ اچھے گزار لئے تو پھر پاکستانی ٹیم کے بارے میں بات کرنا کچھ سہل ہوگا لیکن اگر یہ وقت گزارنا بھی ان کے لئے ناممکن ہوا تو پھر پہلی 2 ناکامیوں میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں ہوگا .پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ایک اوپنر کا سیٹ ہونا ضروری ہے،مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستان کسی طرح 250 سے زائد اسکور کر بھی لے تو بھی فینز اس وقت تک نہیں مانیں گے کہ جب تک ٹیم واقعی میں جیت ہی نہ جائے.قصہ مختصر یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کچھ بہتر کرسکتی ہے اور ہمت کرے تو جیت بھی سکتی ہے،دیکھنا ہوگا کہ ہمت کون کرتا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.