پاکستانی ٹیم میں ڈرامائی تبدیلیاں،شرجیل پھر باہر،ٹاس بھی ہوگیا،پہلے کس کی بائولنگ

رپورٹ”: عمران عثمانی

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 4 میچزکی سیریز کا تیسرا میچ آج سنچورین میں کھیلا جارہا ہے.پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور سنچورین میں اس نے کم سے کم وہ غلطی نہیں کی کہ جو دوسرے میچ میں کی تھی،پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.

پاکستانی ٹیم میں پھر 2 تبدیلیاں کردی گئی ہیں لیکن یاد رکھیں کہ آصف علی کو کچھ ہوا اور نہ حیدر علی کو.چاہے پاکستان کو کچھ بھی ہوجائے.دونوں ہی ٹیم میں موجود ہیں لیکن شرجیل اور محمد حسنین کو ٹیم سے نکال دیا گیا ہے اور فخر زمان و حارث رئوف کی واپسی ہوئی ہے ،گویا پاکستان کی پہلے میچ کی ٹیم دوبارہ اتاری گئی ہے.باقی وہی کھلاڑی ہونگے.میچ ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا.

2میچزکی سیریز اس وقت تک 1-1سے برابر ہے.پاکستان نے پہلا اور جنوبی افریقا نے دوسرا میچ جیتا تھا،ایک بات اور ہے کہ پاکستان کے فیور میں ایک بات جارہی ہے .سنچورین میںً قومی ٹیم پروٹیز سے کبھی ٹی 20 میچ نہیں ہاری ہے ،دونوں میچز میں اب تک پاکستان یہاں جیتا ہے،2013کی فتح کے ہیرو محمد حفیظ تھے،انہوں نے86کی اننگ کھیلی تھی تو آج محمد حفیظ سے پاکستان کو اچھی امیدیں وابستہ ہیں.