فیصلہ کن ٹی 20،آج عید رات میں کس کی چاندنی،کس کی شب اندھیری،مانچسٹرسے بڑی مدد ساتھ

0 274

رپورٹ و تجزیہ : عمران عثمانی
فیصلہ کن معرکہ،پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے حوالہ سے اہم ترین میچ،شکست کا مطلب اچھوں اچھوں کی چھٹی اور فتح کا مطلب ،دورہ ویسٹ انڈیز کے نتائج تک لائف لائن.بہر 2 صورت بڑے تکون کے گرنے اور بکھرنے کا وقت قریب آگیا ہے.عید رات کہہ لیں یا چاند رات بول دیں،کس کی چاندنی ہوگی اور کس کے ہاں رات اندھیری ہوگی،تصویر واضح ہوجائے گی.میچ آج شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا.
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی20میچز کی سیریز کا تیسرا،آخری و فیصلہ کن میچ آج منگل 20 جولائی 2021 کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جارہا ہے،ناٹنگھم میں پاکستان نے 31 اور لیڈز میں انگلینڈ نے 45 رنزکی فتوحات کے ساتھ ایک دوسرے پر وار کئے تھے لیکن ایک روزہ سیریز کی شکست کے بعد گرین کیپس کے لئے اب مزید شکست کا جواز نہیں ہے اور اوپر بیٹھے کوچز کے پاس بھی کوئی پس جواب موجود نہیں ہوگا.

اہم میچ میں ٹیم سلیکشن کا مسئلہ

سب سے قبل اس بات کا جائزہ کہ پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ آج کے اہم ترین میچ میں کیا کرے گی،ایک روزہ سیریز کا فارمولا لگے گا کہ ہارو اور کھیلتے جائو ،ٹیم تبدیل نہیں ہوگی ،چنانچہ ایسی ضد ہمیشہ ہی نقصان کا باعث بنی ہے،قومی ٹیم میں لیگ اسپنر وہ بھی اسپیشلسٹ بہت ضروری ہے لیکن حالات یہ ہیں کہ ٹیم نے پروا ہی نہیں کی،گزشتہ میچ میں یہ کمی محسوس کی گئی .پاکستانی ٹیم نے اگر اب یہی کچھ کیا تو کام خراب ہوجائے گا،ٹیم میں تبدیلی ضروری ہے.حسن علی کی شمولیت کی ضد بھی کی جارہی ہے.یہ ضد بڑے خسارے کا سبب ہوگی.
دوسری جانب انگلش ٹیم میں کپتان اوئن مورگن کی واپسی ہوگی،معین علی کی سیٹ کنفرم ہوگی جب کہ جونی بیئرسٹو اور جیسن رائے میں سے کوئی ایک کھیلے گا،باقی وہی ٹیم ہوگی جس نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا تھا.
اولڈٹریفورڈ کی پچ،موسم اور ٹاس کا ممکنہ کردار
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے اہم ترین میچ کے وقت موسم خوشگوار رہے گا،گزشتہ سال یہاں خراب موسم کے باعث سیریز متاثر ہوئی تھی لیکن اس سال 20 جولائی کو کرکٹ کے لئے آئیڈیل دن ہوگا.وکٹ پر اسکور آسان نہیں ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ کا حالیہ ریکارڈ یہ بتاتا ہے کہ 170سے 180کے مابین اسکور بن سکیں گے لیکن چونکہ یہ انٹر نیشنل میچ ہے،اس لئے اس سے زائد کا بن جانا تعجب کی بات ہر گز نہیں ہوگی،اسی طرح اسکور کا 180تک ہی محدود ہوجانا بھی کوئی باعث تعجب نہیں ہوگا.اولڈ ٹریفورڈ میں ٹاس کتنا اہم ہوگا،اگر تو یہ بات ہی لکھی جاچکی ہے کہ ٹاس جیتو اور پہلے فیلڈنگ پر جائو تو پاکستانی شائقین بابر اعظم کے ٹاس ہارنے کی دعا کریں گے اور اگر ایسا نہیں ہے تو کم سے کم ایک آئیڈیل موسم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی درست ہوگا،پاکستانی تھنک ٹینک کو یہ سب دیکھ کر اور سنبھل کر چلنا ہوگا.ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ پاکستان نے یہاں انگلینڈ کے خلاف جو 4 میچز کے ٹاس دیکھے ہیں،ان میں سے پاکستان 3 میں ٹاس ہارا ہے اور جس ایک میچ کا ٹس جیتا تھا،وہ میچ ہی نہیں ہوسکا تھا،اس لئے پاکستان کا ٹاس ہارجانا ہی اس کے حق میں جائے گا.
اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کا ٹی 20 ریکارڈ
انگلش کرکٹ ٹیم نے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں اب تک اپنے 10 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز شیڈول کئے ہیں .معاملہ اس کا یہ بھی رہا ہے کہ اس کے 3 میچز موسم کی خرابی کی وجہ سے بے نتیجہ ہی گئے ہیں ،اب باقی 7 میچزمیں اس کا اریکارڈ کوئی زیادہ مثالی نہیں ہے کیونکہ اس نے اگر یہاں 4 میچز جیتے ہیں تو اسے3 میں ناکامی کا منہ بھی دیکھنا پڑا ہے،اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ ٹی 20 کے اس فارمیٹ میں اولڈ ٹریفورڈ انگلش ٹیم کا مضبوط قلعہ نہیں ہے.انگلینڈ نے 2008 سے یہاں فتح کا کھاتہ کھولا تھا لیکن گزشتہ سال اسے یہاں شکست بھی ہوئی تھی.

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان کا ٹی20 ریکارڈ

انگلینڈ کے مقابلہ میں پاکستان کا یہاں ٹی20 ریکارڈ بہتر ہے،اس لئے کہ غیر ملکی ٹیم ہونے کے طور پر اس نے 4 میچزمیں سے 2 جیت رکھے ہیں جبکہ ایک میں ناکامی ہوئی ہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہاتھا.پاکستان اور انگلینڈ کے اس مقام پر یہ ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ کے مجموعی ریکارڈز پیش کئے گئے ہیں.
اولڈ ٹریفوڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کا باہمی ریکارڈ
اس مقام پر اگر دونوں ممالک کے درمیان کھیلے گئے میچ کا جائزہ لیں تو دونوں ٹیموں کے یہاں 4ہی میچز ہوئے ہیں.2016 میں پاکستان نے9 وکٹ سے کامیابی کو گلے لگالیا،پھر2020کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا،دوسرا انگلینڈ جیتا تھا اور تیسرا پاکستان کے نام رہا تھا اور سیریز بھی 1-1سے برابری پر تمام ہوئی تھی.ایک اہم بات اور بھی ہے کہ پاکستان نے یہاں اپنی تاریخ کا پہلا میچ بھی انگلینڈ سے جیتا ہے اور آخری میچ میں بھی کامیاب رہا،دوسرا اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ پاکستان کو اس سنٹر میں انگلینڈ پر ایک شکست کے مقابلہ میں 2 فتوحات سے سبقت حاصل ہے.
پاکستان کے لئے مانچسٹرسے ایک بڑی مدد
کرک سین نے اس سے ملتا جلتا عنوان ٹڑینٹ برج کے پہلے میچ کے موقع پر بھی قائم کیا تھا اور پھر پاکستان کامیاب ہوگیا تھا،اولڈ ٹریفورڈ میں یہ ذکر بھی بے وجہ نہیں ہے،پہلے 2 اہم نکتے تو اوپر ذکر ہوچکے ہیں،تیسرا اہم ترین پوائنٹ یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا مانچسٹر میں یہ منفرد اعزاز ہے کہ اس نے انگلینڈ کو 2میچزمیں ہرایا ہے،میزبان ٹیم کے تلخ ریکارڈ اور کڑوی یادوں کا اندازا اس بات سےلگالیں کہ اس نے جو یہاں 3 ناکامیاں دیکھی ہیں ،ان میں سے 2 میں تو پاکستان نے شکست فاش دی ہے،یہ بات گرین کیپس کے حق میں جاتی ہے.
پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کے لئے شاہی ٹائٹل یا فوری رخصتی کی مہر ثبت
انگلینڈ کی ٹیم 2018 کے بعد اپنے ملک میں کوئی ٹی 20 سیریز نہیں ہاری ہے،پاکستان نے اگر یہ میچ جیت لیا تو سیریز بھی اس کی ہوگی،چنانچہ انگلینڈ میں ٹی 20 سیریز کی ٹرافی جیتنا بڑا کارنامہ مانا جائے گا،ورلڈ ٹی 20 کے لئے دیوقامت تصویر بنے گی،ٹیم منیجمنٹ کو لائف لائن مل جائے گی ،دوسری صورت میں حالات خراب ترین ہوجائیں گے اور پاکستان کی شکست ٹیم منیجمنٹ کی خراب پلانن کی نذر سمجھی جائے گی اور سارا ملبہ اس پر گرے گا.کرک سین اس حوالہ سے بہت پہلے انکشاف کرچکا ہے.
کرک سین نے 12 جولائی کو اس کی پیش گوئی کی تھی اور اس حوالہ سے اوپر دیئے گئے لنکس کو پڑھاسکتا ہے.
پے درپے ناکامیاں،ٹیم منیجمنٹ کی فراغت کی سرگوشیاں،سابق کرکٹرزکا عجب کردار
اس کے علاوہ یہ بھی پڑھیں
پرفارمنس نہیں،حکمت عملی اور سلیکشن خراب،رمیزراجہ کا بھی کرارا وار

Leave A Reply

Your email address will not be published.