ڈیرن سیمی پی ایس ایل التواکا غم بھلا بیٹھے،پاکستان کی سنہری الفاظ میں تعریف،حکومت کو فائدہ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پاکستان کے سحر میں گم،پی ایس ایل 6 التو کا صدمہ بھلا بیٹھے،خوشی سے دیوانے ہوگئے اور اپنے مخصوص اسٹائل میں جشن منایا.ڈیرن سیمی اپنے پشاور زلمی کے اسپورٹنگ اسٹاف وپلیئرز جیسے ہاشم آملہ،کامران اکمل ؤغیرہ کے ساتھ مالم جبہ کے ٹور پر ہیں،ویسے تو جب سے پی ایس ایل ملتوی ہوئی ہے،وہ پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر کر رہے ہیں لیکن مالم جبہ میں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کے ایام گزارے،بھنگڑے وغیرہ کی باتیں تو 24 گھنٹے پرانی ہوئی ہیں ،اب پہلی بار ڈیرن سیمی خود سے بول اٹھے ہیں،تعریف ہو تو پھر ایسی کہ بے اختیار ہو اور بھر پور ہو.

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ سچی بات یہ ہے کہ پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے پر بہت افسردہ تھا،اپ سیٹ تھا اور بہت حد تک مایوس بھی تھا لیکن آج میں کہتا ہوں کہ میں بہت ہی عظیم خوش قسمت واقع ہوا ہوں کہ میں نے پاکستان کی کرکٹ سے ہٹ کر ایسی خوبصورتی دیکھی ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا.اس کا مطلب یہ ہے کہ پی ایس ایل 6کا التو اس کے ہونے سے زیادہ مفید رہا ہے کہ پاکستان کا یہ چہرہ پہلی بار سامنے آیا ہے.

ڈیرن سیمی پاکستان میں اس وقت فل سیاحتی دورے پر ہیں اور پاکستان کے خوبصورت علاقوں کا خود سے مشاہدہ کر رہے ہیں،پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹور ازم کے شعبہ پر خاص توجہ دی ہے اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کا دعویٰ کرتے آئے ہیں.ڈیرن سیمی جیسے معروف نام کا پاکستان کے خوبصورت علاقوں کا دورہ پاکستان،اس کے ٹور ازم پلان کے لئے نہایت ہی مفید ثابت ہوگا.ڈیرن سیمی کے لئے ابھی بہت کچھ باقی ہے.پی سی بی 23 مئی سے پی ایس ایل6 کے باقی ماندہ میچز کو لاک کر رہا ہے،سیمی کو اس وقت تک پاکستان کی سیر کروانا اور انہیں مصروف رکھنا بہت بہتر ہوگا.