کرک سین کی 40 دن پرانی خبر سچ ثابت،نیوزی لینڈ کے پاکستان میں 8 میچز،شیڈول آگیا

0 265


کیوی ٹیم 2021 میں پاکستانی سر زمین پر اتر رہی ہے

گیارہ ستمبر کو ٹیم پاکستان آئے گی اور 14 ستمبر تک قرنطینہ کرے گی،اس کے بعد 15 اور 16 ستمبر کو ٹریننگ ہوگی .
پہلا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں ہوگااور یہ 17 ستمبر کو ہوگا.
انیس ستمبرکودوسرا یک روزہ بین الاقوامی میچ، راولپنڈی
اکیس ستمبر: تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ، راولپنڈی
اور 25 ستمبر: پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، لاہور
چھبیس ستمبر: دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، لاہور
انتیس ستمبر: تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، لاہور
یکم اکتوبر:چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ، لاہور
تین اکتوبر: پانچواں ٹی20 انٹرنیشنل میچ، لاہور
کرک سین کی 40 دن بعد خبر سچ ثابت،نیوزی لینڈ کے پاکستان میں 8 میچز،شیڈول آگیا.کرک سین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے 40کے قریب دن پہلے یہ خبر بریک کی تھی کہ کیوی ٹیم پاکستان پر مہر بان ہوگئی ہے اور اس نے اپنے میچز کی تعداد 3 سے 4 نہیں 5 نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ 8 کردیئے ہیں.
کرک سین کی 27 جون 2021 کی خبر آج سچ ثابت ہوئی ،اس کے لئے یہاں کلک کریں
نیوزی لینڈکی پاکستان پر انعامات کی بارش،3 کی بجائے8میچز،پاکستانی میدان آباد،بریکنگ نیوز
27 جون 2021 تو کیا ،اس کے کئی دن بعد تک بھی قومی میڈیا میں اس کا نام و نشان تک نہیں تھا لیکن اس کے 19 دن بعد پاکستانی میڈیا میں پی سی بی کے حوالہ سے یہ خبریں چلیں کہ اس نے نیوزی لینڈ کو 3کی بجائے 5 ٹی 20 میچزکی تجویز دی ہے ،اس خبر کو دیکھتے ہوئے کرک سین نے ایک بار پھر یہ خبر بریک کی کہ یہ فضول باتیں ہیں کیونکہ کرک سین اپنی خبر پر قائم ہے کہ نیوز ی لینڈ پاکستان میں 3 نہیں بلکہ 5 ٹی 20میچزکھیلنے کو تیار ہے اور اس کے ساتھ 3 ایک روزہ میچز ہونگے . کرک سین نے یہ یہ دعویٰ کیا تھا جو کہیں اور نہیں تھا،آجن 5 اگست 2021 کو پی سی بی نے اس کی تصدیق کر دی ہے .
نیوزی لینڈ کے پاکستان میں چھپر پھاڑمیچز کافیصلہ ہوچکا،کرک سین کی 19روزہ پرانی خبرکی تصدیق
نیوزی لینڈ پاکستان کے 2 شہروں میں میچز کھیلے گا،
راولپنڈی ایک روزہ اور لاہور ٹی 20 میچزکی میزبانی کریں گے .جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیو زی لینڈ کہ نیو زی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کی سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنلاورپانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جو کہ ورلڈ ٹی 20 کا حصہ ہونگے۔
ایک روزہ میچز کی سیریزکے تینوں میچز راولپنڈی میں 17، 19 اور 21 ستمبر کو ہوں گے۔ تمام پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سےشروع ہونگے اور3 اکتوبر کو ختم ہونگے.نیوزی لینڈ وہ پہلی ٹیم ہوگی جو پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ کے لیےترتیب دیئے گئے بمپر کرکٹ سیزن 22-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان کاد ورہ کرے گی۔ نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا کو بھی آئندہ سال فرور ی/مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں کہ کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایک محفوظ اور پرامن ملک ہونے کی دلیل ثابت ہوگا۔ نیو زی لینڈ کیخلاف سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا بہترین آغاز ہوگا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہماری درخواست پر دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے اضافے پر آمادگی ظاہر کی ۔
کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ
کیوی ٹیم نے جب پاکستان کا آخری بار دورہ کیا تھا تو کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ کی وجہ سے یہ دورہ درمیان ادھورا رہ گیا تھا،اس کے بعد یہ ٹیم پاکستان نہیں آئی ،اب پہلی بار ٹیم آرہی ہے ،اس لئے پی سی بی حکام اور پاکستانی شائقین بہت پرجوش ہیں لیکن عالمی حالات کے باعث خوفزدہ بھی ہیں کہ کورونا کی وجہ سے کوئی مشکلات پیش آئیں تو صورتحال کچھ بھی ہوسکتی ہے لیکن ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ کیوی بورڈ نے اپنے سینئرز کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اور اس طرح کین ولیمسن سمیت کئی سپر اسٹارز پاکستان نہیں آئیں گے،یہ حالات کچھ زیادہ بہتر نہیں ہیں.یہ حالات کچھ زیادہ اچھے بھی ہوسکتے ہیں کہ کیوی ٹیم کے بیک اپ پلیئرز پاکستان آئیں اور پرفارم کریں،دونوں ممالک آئی سی سی کی ٹاپ رینک میں شامل ہیں اور اس سیریزکی فاتح ٹیم کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن ہوجائے گی.
نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائیٹ کہتے ہیں کہ ہمیں نہایت خوشی ہے کہ ایک مشکل وقت ختم ہونے کے بعد اب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہیں،ہم بے چین ہیں کیونکہ ہمارے پاکستان کرکٹ سے دیرینہ مراسم ہیں ۔ہم اس دورے کے منتظر ہیں .نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے اس سے قبل بھی عندیہ تھا کہ ٹیم پاکستان آئے گی اور یہی نہیں بلکہ کیوی ٹیم اگلے سال پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی.اس طرح آگے پیچھے کیوی کھلاڑی پاکستان میں مسلسل 2 سال ایکشن میں ہونگے،اسی طرح انگلش ٹیم بھی اس سال اور اگلے سال پاکستان آئے گی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اگلے سال کے شروع میں ایک ہی بار پاکستان کا دورہ کرے گی . ورلڈ کپ سپر لیگ کے لئے یہ سیریز اہم ہوگی کیونکہ اس میں پاکستان 9 میچز کے بعد 40 پوائنٹس ہی حاصل کرسکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے 30پوائنٹس ہیں اور اس کے صرف تین میچ ہوئے ہیں ۔نیوزی لینڈ نے اس سے قبل نومبر 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے تھے۔ 2003 کے بعد پاکستان اب تک تین مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کرچکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے۔
کرک سین اپنے پڑھنے والوں کو سب سے پہلے اور سب سے آگے ایسی خبریں بریک کرتا رہے گا.یہ منفرد اعزاز اسے حاصل ہوا ہے کہ 27 جون 2021 کو جب اس نے یہ خبر بریک کی تھی تو اس کا کہیں بھی ذکر بھی نہیں تھا،پھر جب شک پر مبنی خبریں چلیں تو بھی یہاں پڑھنے والوں کو ایک ہی کنفرم بات ملی تھی کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کل ملا کر 8 میچز کھیلنے ہیں.کرک سین کے کریڈٹ پرا یسی بے شمار خبریں ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.