کرکٹرزو آفیشلز لفٹ میں پھنس گئے،محمد حفیظ نے واہ واہ کردی،ماجرا کیا ہے

کراچی (کرک سین رپورٹ)

پی ایس ایل 2021 کے آغاز سے ایک روز قبل ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جس کےبعد سکیورٹی حکام و میزبان سب چوکس ہوگئے ہیں.واقعہ اگر چہ تینیکی ہے لیکن بہر حال پاکستان میں کرکٹ بحالی کے حوالہ سے ہر بات نہایت اہم ہے اس لئے اسے سنجیدہ لیا گیا ہے.
پاکستان سپر لیگ کے لئے کراچی میں موجود قومی وغیر ملکی کھلاڑی لفٹ میں پھنس گئے ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق لفٹ میں پھنسنے والوں میں امپائرز و آفیشلز بھی شامل تھے ۔کھلاڑی لفٹ میں پھنسنے کے بعد کافی پریشان دکھائی دیئے اور ایسا 2 بار ہوا ہے۔
شاہد آفریدی اور عمران طاہر کی اسنوکر سے وکٹ اڑانے کی کوشش،حیرت انگیز پریکٹس
پی سی بی حکام و دیگر ذمہ داران کو اس صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ حالات میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پی ایس ایل اور ملک کی بدنامی کا سبب بن سکتا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے لئے متعدد ممالک کے اہم کھلاڑی کراچی میں موجود ہیں،ان میں کوریج کے لئے آئے ہوئے کئی غیر ملکی اس کے علاوہ بھی ہیں۔ایونٹ کا آغاز ہفتہ سے ہورہا ہے۔دوسری جانب تمام کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے اور ہوٹل و گرائونڈ کے درمیان بھی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی اور لاہور قلندرز کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کو قلندرز کا آفیشل گیت بہت پسند آگیا ہے۔قلندرز کا آفیشل گیت جمعہ کو جاری ہوا ہے جسے معروف گلو کار ابرارالحق نے گایا ہے،محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر گیت شیئر کرتے لکھا ہے کہ
واہ ۔۔واہ ،،،واہ،،ابرارالحق!یہ آپ کو خوبصورتی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی شیئر کرتے لکھا ہے کہ یہ ہمارا آفیشل گیت ہے۔فخر زمان اور حارث رئوف نے بھی ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے.پی ایس ایل میں شریک ہر فرنچائز اپنے اپنے آفیشل گیت بھی جاری کرتی ہیں لیکن پی سی بی کا جاری کردہ آفیشل گیت زور نہیں پکڑسکا ہے.