کورونا کا تازہ حملہ،میچز دوسرے شہر منتقل،کنگز کے سامنے سلطانز ہارگئے،کرکٹر کا کھیلنے سے انکار

عمران عثمانی
Image Issues By PCB
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز بھی بعد میں بیٹنگ کر رہی ہے،ملتان سلطانز نے اسے جیت کے لئے 196 کا ہدف دیا ہے،دیکھنے کی بات یہ ہےکہ پی ایس ایل روایت برقرار رہی ہے اور سابقہ روٹین کے مطابق بعد والی ٹیم فتح اپنے نام کرگئی .کراچی نے سلطانز کو 7 وکٹ سے ہرادیا
کراچی کنگز کی دعوت پر ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹ پر 196 اسکور کئے،اہم بات یہ تھی کہجیمز ونس نے 45 اور محمد رضوان نے 43رنزبنائے.ارشد اقبال 36رنزکے عوض 2وکٹ لے کرکامیاب رہے.جواب میں کراچی کنگز نے بااعتماد آغاز لیا ہے،بابر اعظم اور شرجیل نے ملتان کے بائولرز کو ناکارہ بنادیا اور ابتدائی 5ویں اوور میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کر دی ہے.اس کے بعد بابر اعظم کے سامنے سب بے بس ہوئے.بابر 90 رنز پر ناقابل شکست گئے.ٹیم نے 3 وکٹ پر ہدف بنالیا.
آج کا دوسرا میچ رات 7بجےاسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا،یہ میچ بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا،ایک رات قبل کوئٹہ کے خلاف جیتنے والی زلمی ٹیم بہتر ماحول میں ہوگی.
پی ایس ایل ٹاس میں سرفراز بدقسمت،آئی سی سی کو پچ کی شکایت،کرکٹر دورے سے فرار،اہم اجلاس،5 خبریں
دوسری جانب کورونا نے نیوزی لینڈ جیسے محفوظ ملک پر حملہ کردیا ہے،کووڈ کے عروج کے دنوں میں بھی نیوزی لینڈ محفوظ تھا لیکن اب جبکہ دنیا میں اسپورٹس کی سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں ،ایسے میں آک لینڈ میں آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کے ٹی 20 میچز دوسرے مقام پر منتقل ہوگئے ہیں اور یہی نہیں بلکہ انگلینڈ اور نیوز ی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے میچز بھی آک لینڈ سے شفٹ ہوگئے ہیں،نیوزی لینڈ حکومت کے مطابق آک کلینڈ میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد اگلے ہفتے وہاں شیڈول آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کا ٹی 20 میچ اور اسی طرح انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کا میچ آک لینڈ سے ویلنگٹن منتقل کردیا گیا ہے اور یہ میچز اب خالی گرائونڈ میں ہونگے.آک لینڈ ایک ہفتے کے لئے لاک ڈائون میں چلا گیا ہے.
نیوزی لینڈ کی اگلی کرکٹ سرگرمیوں کو بھی دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ بنگلہ دیشی ٹیم دونوں محدود اوورز فارمیٹ سیریز کے لئے کرائسٹ چرچ میں موجود ہے اور اس کے میچز بھی مختلف مقامات پر کھیلے جانے ہیں،پھر آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے بھی اگلے ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے.
اس وقت پاکستان ،بھارت میں کرکٹ جاری ہے،آسٹریلیا میں بھی باقی میچز ہورہے ہیں جبکہ انٹر نیشنل کرکٹ کے لئے نیوزی لینڈ کو مسائل پیش آسکتے ہیں.
ایک حیران کن بات اور دیکھے میں آرہی ہے کہ 4مارچ سے انگلینڈ کے خلاف احمد آباد میں شیڈول سیریزکے چوتھے ٹیسٹ میچ سے بھارت کے اسٹار فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ الگ ہوگئے ہیں،ان کے میچ نہ کھیلنے کی وجہ ذاتی وجوہ قرار دے دی گئی ہے،بھارت کے لئے یہ ٹیسٹ نہایت ہی اہم ہے کیونکہ اس میچ میں کامیابی کے بعد ہی اسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی ٹکٹ مل سکتی ہے،ڈرا میچ یا شکست کی صورت میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے مقابل ہوگا تو بھارتی ٹیم کو فل اسٹرینتھ کے ساتھ جانا چاہئے،کرک سین اپنے پڑھنے والوں کے لئے یہ سوال چھوڑے جارہا ہے کہ اہم ترین ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا بنیادی بائولر ذاتی وجوہ کی بنیاد پر کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے؟