کورونا کا ورلڈ ٹی 20پر حملہ،بہت کچھ ملتوی،پی ایس ایل 6 غیر یقینی حالات کا شکار

کورونا کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں،گزرتے وقت کے ساتھ اس میں بہتری نہیں آرہی ہے بلکہ جب اور جہاں بھی کورونا کا وار زیادہ ہوتا ہے .ایونٹ متاثر ہوتا ہے.پاکستان سپر لیگ 6 پہلے ہی 14میچزکے بعد ملتوی ہوچکی ہے اور اس کا اگلے ماہ کراچی میں انعقاد ناممکن سا معاملہ ہوگیا ہے،پی سی بی نے عرب امارات سے اس کے لئے رابطہ کرلیا ہے اور جون میں اس کے ہونے نہ ہونے کا فیصلہ جلد ہی ہوگا.

پی ایس ایل 6بھی ملتوی،کراچی میزبانی سے آئوٹ

دوسری جانب آئی پی ایل بھی ملتوی ہوچکی ہے اور اب کوروناکے اثرات ورلڈ ٹی 20 پر بھی پڑگئے ہیں،اس کے متعدد کوالیفائر ایونٹس ملتوی کردیئے گئے ہیں.جمعہ کو آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کے اگلے ایڈیشن کے 3 کوالیفائر ایونٹس ملتوی کردیئے ہیں،ورلڈ ٹی20 کا 2022 ایڈیشن آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا،اس کے 3 کوالیفائر ایونٹس جو مختلف ریجنز کے ہیں،ان کو ملتوی کیا گیا ہے.

پی ایس ایل 6 کو بڑا دھچکا،پی سی بی کو ایک معجزاتی رپورٹ کا انتظار،فیصلہ ہوگیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے روز فرنچائزز سے میٹنگ کے بعد جو پریس ریلیز جاری کی ہے،وہ نہایت ہی مبہم ہے اور اس میں خاص طور پر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے 23 جون کو انگلینڈ روانہ ہونا ہے تو اس صورتحال میں یو اے ای میں لیگ کی تاریخیں آگے پیچھے نہیں کی جاسکتی ہیں،اس کے لئے 2جون کا جو مجوزہ پلان ہے،اسے ہی دیکھنا ہوگا.سوال یہ ہے کہ تماشائیوں کے بغیر دوسرے ملک کے کرائے کے گرائونڈز میں اس لیگ کے باقی ماندہ میچز کیا فائدہ دیں گے،اس حوالہ سے دیکھنے کی بات ہوگی.کرک سین نے چند روز قبل اپنے تبصرے میں لکھا تھا کہ لیگ کے بارے میں فیصلہ تو ہوگیا ہے،بس رسمی اعلان باقی ہے،جو اعلان پی سی بی نے کیا ہے،اس میں یہ کہا گیا ہے کہ لیگ کے میچز وقت پر یو اے ای میں کروانے کی کوششیں ہیں لیکن کرک سین کو آگاہی ہے کہ یہ میچز اب جون میں بہت مشکل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،اگر ایسا ہوگیا تو یہ معجزہ ہوگا جس کا امکان کم ہے.