کورونا نے30 اوورز بعد میچ لپیٹ دیا،آسٹریلیا فاتح،سیریز برابر،انگلش ٹیم کا جوابی وار

ویلنگٹن،چٹاگرام (کرک سین رپورٹ)
Image By Twitter
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5ٹی 20 میچزکی سیریز کا چوتھا میچ ڈرامائی انداز میں جیت کر سیریز 2-2سے برابر کردی ہے،اب سیریز کا فیصلہ آخری میچ میں ہوگا،جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔کینگروز نے مقررہ اوورز میں 6وکٹ پر 156 اسکور کئے۔کپتان ایرون فنچ نے 55 بالزپر 79کی اننگ کھیلی،مارکس سٹوئنز 19 اور میکسویل 18اسکور کرسکے۔ایش سودھی نے 32 رنز کے عوض 3 اورٹرینٹ بولٹ نے 27رنزدے کر2وکٹیں لیں۔جواب میں کیویز کا آغاز نہایت ہی تباہ کن تھا۔48پر 4وکٹ کھونے والی کیوی ٹیم پھر نہ سنبھل سکی اور آہستہ آہستہ وکٹیں گنوادیں۔مارٹن گپٹل7،ٹم سیفرٹ 19،کین ولیمسن 8،ڈیوون کونوے 17،جمی نشام اور مائیکل سینٹر نے 3،3 رنزبنائے۔ کیل جیمسن 30 رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے۔میزبان ٹیم 7بالز قبل 106پر ڈھیر ہوگئی ہے۔اس طرح آسٹریلیا نے 50رنز سے کامیابی اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا کی جانب سےکین رچرڈ سن نے 19رنز دے کر 3،ایشٹن اگر نے 11 رنز دے کر 2،گلین میکسویل نے 14رنزدے کر 2 اورایڈم زمپانے 24رنز کے عوض 2وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ ٹیم اپنے ملک میں مشکل حریف ہوتی ہے،اس کے خلاف کامیابی حاصل کرنابڑی کامیابی ہے۔
کورونا نے ایک اور انٹر نیشنل میچ لپیٹ دیا ہے،بنگلہ دیش ایمرجنگ ٹیم اور آئرلینڈ اے کا چٹاگرام میں کھیلا جارہا میچ ملتوی کردیا گیا،یہ میچ 30 اوورز تک ہی پہنچ پایا تھا کہ ایک آئرش پلیئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری طور پر میچ ختم کردیا گیا۔دوران میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر میچ کی منسوخی بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔
روہان پیٹریس کو ایک روز قبل کچھ بیماری ظاہر ہوئی تھی اور اس پر ان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ میچ کے دوران ہی آگئی ۔بنگلہ دیش نے 30اوورز میں 4وکٹ پر 130 اسکور کئے تھے کہ میچ ختم کردیا گیا۔
ادھر احمد آباد میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف اہم ترین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کامیاب مزاحمت کرتی دکھائی دے رہی ہے،آخری اطلاعا ت تک بھارت نے 6وکٹ پر175رنزبنالئے ہیں،مڈل آرڈر بیٹسمین رشاپ پانت44رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں اور ان کی وجہ سے انگلش بائولرز کی ابتدائی کامیابیوں کو دھندلانے پر لگے ہیں کیونکہ انگلینڈ نے 6کھلاڑی 146پر آئوٹ کردیئے تھے.روہت شرما 49 اور اجنکا رہانے 27رنزبناکر نمایاں رہے،کپتان ویرات کوہلی صفر پر آئوٹ ہوگئے تھے،انگلش ٹیم کی بھر پور کوشش تھی کہ میزبان ٹیم کو 205 تک آئوٹ کیا جائے کیونکہ انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 205 پر آئوٹ ہوگئی تھی.
احمد آباد میں کھیلا جارہا سیریز کا چوتھا ٹیسٹ اس لئے اہم ہے کہ اسکا نتیجہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوسری ٹیم کا انتخاب کرے گا،بھارت کم سے کم یہ میچ ڈرا کرکے اور جیت کر بھی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گا جب کہ انگلش ٹیم ہارے،ڈرا کھیلے یا جیتے وہ فائنل میں نہیں جاسکے گی البتہ جیتنے کی سورت میں وہ سیریز کا اختتام ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی،اس صورت میں بھارت باہر ہوجائے گا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ آسٹریلیا فائنل کھیلے گا.ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اس سال 18جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا.میچ کا مقام ایجز بول بھی ہوسکتا ہے.