کورونا،آئی پی ایل 2021 ملتوی ،پی ایس ایل 6 کا انعقاد خطرے میں،بریکنگ نیوز

رپورٹ : عمران عثمانی

آئی پی ایل 2021 غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی،بھارتی بورڈ نے منگل کی دوپہر اعلان کردیا ہے،اس طرح بھارت میں جاری لیگ کے باقی تمام میچزملتوی کردیئے گئے ہیں،اس بات کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر نے کیا.

کرک سین تحقیق کے مطابق منگل کی دوپہر تک مزید 4 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوگئی تھی،اس سے قبل پیر کو کولکتہ نائٹ رائیدرز کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک روز قبل کا میچ ملتوی کیا گیا تھا.منگل کی صبح پہلے ایک اور دھماکا خیز خبر بھی آئی کہ چنائی سپر کنگز نے بدھ کا میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ آر آر کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت تھے.

آئی پی ایل پر کورونا کا وار،انگلینڈ کا حیران کن اعلان،جنوبی افریقا بھی میدان میں آگیا

بھارت میں کوروناکی نئی لہر نے تباہی مچارکھی ہے جس کے بعد ملک کے اندر اور باہر سے اس کے انعقاد کے خلاف آوازیں بلند ہورہی تھیں لیکن بھارتی بورڈ اور غیر ملکی پلیئرز مسلسل کھیلنے پر مصر تھے.گزشتہ روز آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ آسٹریلین کرکٹرز کے ہاتھوں کو خون لگ گیا ہے،اس لئے ان کی تو فوری ملک میں واپسی مشکل ہے.

کرک سین نے ایک رات قبل خبر بریک کی تھی کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پیشکش کی تھی کہ واپس آنا ہے تو 10روزہ قید کے لئے تیار ہوجائو،چنانچہ اب انگلش پلیئرز قید کی زندگی گزاریں گے.

آئی پی ایل کے التوا کے بعد پاکستان میں اس ماہ شیڈول پی ایس ایل کے بائیو سیکیور ببل کا انعقاد اب مشکوک ہورہا ہے اور 2جون سے شیڈول میچز کے ہونے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں کیونکہ متعدد پلیئرز کے لئے اب ایشیا میں سفر نا ممکن ہوجائے گا.

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کے حوالہ سے جلد اہم اعلان متوقع ہے.کورونا نے تیزی سے کرکٹ کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں