پی ایس ایل 6میں چھائے ٹاس کا سکہ پی سی بی کی ٹیبل پر پہنچ گیا،اہم جواب

عمران عثمانی
Image Issues By PCB
پی ایس ایل 6میں چلنے والے ڈرامائی ٹاس کا معاملہ پی سی بی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی ٹیبل پر پہنچ گیاہے،اس پر خاصی دلچسپ بات بھی ہوئی ہے،اتوار کو کراچی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سوالات کے سیشن میں ایک دلچسپ سوال پی ایس ایل 6کے ٹاس پر ہوگیا،یہ بھی اپنی نوعیت کا منفرد سوال تھاجس کی تاریخ میں مثال ہی نہیں ملتی کہ کسی بھی ایونٹ کے ٹاس کو اس طرح ڈسکس کیا جائے،پی سی بی ہیڈز سے یہ سوال ہوا کہ رواں سیزن میں تمام وہ ٹیمیں میچ جیت رہی ہیں جو تاس جیتتی ہیں،بعد میں فیلڈنگ والی سائیڈز ناکام جارہی ہیں۔
ایشیا کپ ملتوی،ورلڈ ٹی 20 کے لئے اہم ڈیڈ لائن،حفیظ کے لئے وضاحت،فرسٹ بورڈ کا اعلان
پی سی بی سی ای او وسیم خان نے جواب دیا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے،جواز دیا جاتا ہے کہ شام میں ڈیو فیکٹر ہوتا ہے،اس لئے بعد میں فیلڈنگ والی ٹیم کے لئے مسائل ہیں مگر میں واضح کروں گا کہ دن میں بھی میچز ہورہے ہیں،وہاں بھی یہی نتائج ہیں تو دن میں تو ڈیو فیکٹر نہیں ہوتاہے،اس لئے یہ ایک لاجک ہے،مختصر فارمیٹ میں اکثر ٹیمیں ٹاس جیت کر بعد میں بلے بازی کو ترجیح دیا کرتی ہیں،ٹاس ختم کرنے کا کوئی مسئلہ سامنے نہیں ہے اور نہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔وسیم خان نے مزید کہا کہا یونٹ کامیابی سے چل رہا ہے،ایسا کوئی ایشو نہیں ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں پی سی بی چیئرمین نے کہا ہے کہ وسیم خان سے اختلاف رائے تو ہوسکتا ہے لیکن آپس میں کوئی اختلافات نہیں ہیں،اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اظہار محبت یا یکجہتی کے لئےوسیم خان کی جانب چیز بڑھائی،جواب میں وسیم خان نے بھی ویسا ہی رد عمل دیا اور دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔
ورلڈ ٹی 20 کے حوالہ سے بظاہر کوئی خطرات نہیں ہیں،بھارت خود اس کا فیصلہ کرے گا ،دوسری جانب پی سی بی کا کنہا تھا کہ ہماری لائن واضح ہے.