ٹی 20 کی بڑی اننگ،تیز ترین سنچری کا ریکارڈ،بابر اعظم اور ویرات کو ہلی آج بھی ناکام

رپورٹ : عمران عثمانی

دنیائے کرکٹ میں نت نئے ریکارڈز بنتے رہتے ہیں لیکن کچھ تو ایسے لگتے ہیں کہ جیسے سدا بہار ہی رہیں گے لیکن حقیقت میں ایسا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ ریکارڈز تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں،ایسا ہی ایک ریکارڈ آج کے دن بنا تھا لیکن8برس سے وہ قائم ہے،تاحال ٹوٹا بھی نہیں ہے.

23اپریل 2013کا ذکر ہے ،جب ٹی 20 کی تیز ترین سنچری بنی،ٹی 20کا ہائی انفرادی اسکور بنایا گیا،پھر اننگ کا بڑا مجموعہ بھی سیٹ ہوا ،یہی نہیں ایک اننگ میں 17چھکوں کا اس وقت کا نیا ریکارڈ بنا ،یہ الگ بات ہے کہ یہ آخری ریکارڈ بعد میں ٹوٹا لیکن ابتدائی 3ریکارڈز تاحال سب کے لئے چیلنج ہیں.ویرا ت کوہلی ہوں یا ڈیوڈ میلان،بابر اعظم ہوں یا کوئی بھی سپر اسٹار سب کے لئے اہداف مقرر ہیں لیکن سب ہی ابھی تک ناکام ہیں.

ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرس گیل رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے میدان میں اترے تو انہوں نے 30بالز پر سنچری مکمل کرلی.یہ آج بھی ریکارڈ ہے کیونکہ دوسری تیز ترین سنچری رشاب پانت کی 32بالز پر 2018میں سامنے آئی تھی.کرس گی نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا ،انہوں نے ماردھاڑ جاری رکھی اور اکیلے175کی اننگ جڑی دی.بنگلور کی یہ اننگ انٹر نیشنل میچز میں بھی عبور نہیں کی جاسکی .3جولائی 2018کو ہرارے میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ زمبابوے کے بائولرز کی دھنائی کر رہے تھے اور 175کے قریب ہمت ہارگئے،وہ 172 کرسکے،اس طرح کرس گیل کا یہ ریکارڈ قائم رہا اور اب بھی ہے.

کرس گیل کی اس کوشش کے بعد ان کی ٹیم نے 263کا مجموعہ سیٹ کیا جو کہ اب بھی بڑا ریکارڈ ہے.اب اتنی بڑی اننگ ہو،اتنا بڑا مجموعہ ہو تو حریف ٹیم ویسے ہی پھسل جاتی ہے،چنانچہ پونے واریئرز کی اننگ 9وکٹ پر 133تک محدود رہی اور ایک بڑی شکست ان کا مقدر بن گئی.

کرس گیل کا یہ ریکارڈ ان سے کون چھینے گا،کون یہ سب اپنے نام کرے گا.گیل نے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ 2018میں بی پی ایل میں بنایا تھا جب انہوں نے ایک اننگ میں 18 چھکے لگائے.