آئی پی ایل کو بڑا جھٹکا،بین سٹوکس باہر،ممبئی انڈینز کی ڈرامائی جیت،نائٹ رائیڈرز کیوں ہارگئے

رپورٹ : عمران عثمانی

آئی پی ایل میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کا سوئچ یکدم آن،کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جلتی ،چمکتی لائٹس اچانک آف کردیں،کولکتہ نائٹ رائیڈرز جو 153رنزکے معمولی تعاقب میں تھے اور ایک موقع پر 33رنز کی دوری پر تھے.30بالز تھیں.6وکٹیں باقی تھیں کہ اس کے باوجود 10رنزسےنائٹ رائیڈرز ہارگئے.،اس سال ایونٹ کے آغاز میں پہلی شکست کے بعد ممبئی کی یہ واپسی ہے.منگل کو چنائی میں کھیلے گئے میچ میں روہت شرما الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک موقع پر ایک وکٹ پر 86 رنزبنالئے تھے اور 10 اوورز ابھی ہاتھ میں تھے کہ یکدم جیسے سانپ سونگھ گیا یا بلکہ وکٹ پر سانپ ریگنتا دکھائی دیا کیوں کہ کسنی نے رکنے کی کوشش ہی نہیں کی.66رنز کے اندر باقی 9وکٹیں گر گئیں،ٹیم مقررہ اوور میں 152 پر آئوٹ ہوگئی.سوریاکمار یادھیو نے 56 رنزکئے لیکن اس کے لئے انہوں نے 50نہیں صرف 36 بالز کھیلیں.کپتان روہت شرما32 بالز پر 43کرگئے.آندرے رسل ممبئی انڈینز کے بلے بازوں کے لئے خوفناک موت بنے جنہوں نےصرف 2اوورز میں 15 رنز دے کر 5کھلاڑی آئوٹ کردیئے،پیٹ کمنز نے24رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے.

153 رنزکے جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے72رنزکا اچھا آغاز لیا،نتش رانا 57اور شبمان گل نے 33کئے ،تھوڑی دیر بعد یہاں بھی پہلی اننگ والا ڈرامہ ہوا جب 10سے 15اوورس کے درمیان 5اوورز میں نائٹ رائیڈرز نے بھی 4وکٹیں کھودیں.شکار ہونے والوں میں کپتان اوئن مورگن 7 اور شکیب الحسن 9رنز بھی شامل تھے.کولکتہ کو آخری 3اوورز میں 22رنزکی ضرورت تھی،بائولنگ میں تباہی مچانے والے آندرے رسل اب وکٹ پر ایک نئے چیلنج کے ساتھ موجود تھے.18ویں اوور میں رسل کا کیچ بھی ڈراپ ہوگیا.جسپریت بمراہ نے 19واں اوور انتہائی بہتر کر کے میچ مشکل بنادیا کیونکہ 15رنز بدستور باقی تھے.آخری اوور میں بھی بیٹسمین ہاتھ باندھے رہے،آندرے رسل بھی بولٹ کی بال پر واپس انہیں کیچ دے گئے.کامیابی ناممکن سی ہوگئی تھی.پھر ٹرینٹ بولٹ نے ایک اور آئوٹ کرکے اننگ مقررہ اوورز میں 142 تک محدود کرکے اپنی ٹیم کو 10رنز سے جتوادیا،بولٹ نے 2 اور راہول چاہر نے 4آئوٹ کئے.ٹیم آخری 8اوورز میں 5وکٹیں گنواکر صرف 40اسکور کرسکی.

دوسری جانب آئی پی ایل سے ایک بڑی خبر یہ لانچ ہوئی ہے کہ انگلش آل رائونڈربین سٹوکس پوری لیگ سے باہر ہوگئے ہیں،وہ اب اس سال ایک میچ بھی نہیںً کھیلیں گے،انگلش آل رائونڈر نے بمشکل ابھی ایک ہی میچ کھیلا تھا.راجستھان رائلز کے لئے کھیلنے والے بین سٹوکس گزشتہ میچ میں بائونڈری لائن پر کیچ کرتے ہوئے اپنی کہنی میں چوٹ لگوابیٹھے تھے،اب یہ خبر کنفرم ہوگئی ہے کہ وہ لیگ سے آئوٹ ہوگئے ہیں ،اس سے قبل ایک اور انگلش پیسر جوفرا آرچر زخمی ہونے کیو جہ سے تاحال بھارت نہیں پہنچ سکے،اس طرح آئی پی ایل کےلئے یہ ایک جھٹکے دار خبر ہے.