کیویز کے اڑان بھرتے ہی انگلش کیمپ کو بڑا دھچکا،سری لنکن باغی،کائونٹی میں 2 ڈرامے،ڈیرن سیمی وائرل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا چیمپئن کون،فیصلے کے لئے ایک ٹیم نے اڑان بھرلی،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ اترنے والی ہے،جہاں اسے 2 بڑے چیلنجز درپیش ہونگے.پہلا چیلنج یہ ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 2جون سے ٹیسٹ میچز کی سیریز شروع ہوگی،اس کے بعد 18جون سے بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوگا.کیویز اپنے ملک سے پرواز پکڑ چکے ہیں،کچھ کھلاڑی بھارت کی آئی پی ایل ملتوی ہونے کی وجہ سے مالدیپ وغیرہ سے انگلینڈ پہنچ رہے ہیں.

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم قریب انگلینڈ پہنچ رہی ہے تو دوسری جانب انگلش کرکٹ کیمپ کے لئے ایک اچھی خبر صرف 48گھنٹوں کی مہمان ہی ثابت ہوسکی،طویل انجری سے لڑ کر میدانوں میں واپسی کرنے والے پیسر جوفرا آرچر ہفتہ کے روز جاری کائونٹی میچ کے تیسرے روز بائولنگ نہیں کرسکے کیونکہ ان کی کہنی میں پھر تکلیف ہوئی ہے،اس سے قبل وہ سسیکس کے لئے پہلے روز کامیاب بائولنگ کرگئے تھے اور انگلش کیمپ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں کھلانے کا خواہش مند ہے.

عید کی سب سے بڑی خبر،پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا فیصلہ ہوگیا،بریکنگ نیوز

ہر طرف ہی شاید افراتفری کی خبریں ہیں،سری لنکا کے سینیئر کھلاڑیوں نے اپنے ہی بورڈ کے خلاف علم بلند کرلیا ہے،ٹیسٹ کپتان کرونا رتنے،سینئر پلیئر اینجلیو میتھیوز سمیت متعدد پلیئرز نے پیش کردہ سنٹرل کنٹریکٹ مسترد کردیا ہے کیونکہ بورڈ نے کورونا اور مالیاتی خسارے کی وجہ سے پلیئرز کی تنخواہ پر بڑا کٹ لگادیا ہے.سری لنکا کرکٹ میں نیا بحران جنم لے چکا ہے،پلیئرز کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کے بعد بورڈ کو یوٹرن لینا پڑےگا.

انگلش کائونٹی کے جاری میچز میں 2 ڈرامے ہوئے ہیں،پہلا ڈرامہ بیٹسمین کے بری طرح پھسل کر گرنے سے ہوا،کئی سیکنڈز تک بیٹسمین اس طرح لیٹے رہے کہ جیسے بے ہوش ہوگئے ہوں.یارک شائر اور ہمپشائر کے میچ میں نک گبنز نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا اور دوڑ پڑے،کریز کے قریب پہنچتے ہی بری طرح سلپ ہوگئے اور گرائونڈ میں سیدھے لیٹ گئے،حالت ایسی تھی کہ جیسے بے ہوش ہوگئے ہوں،بائولر کیتھ بارکر نے ہاتھ بڑھا کر انہیں اٹھایا.

دوسرا واقعہ امپائرنگ کے حوالہ سے ہے،یارک شائر کے آل رائونڈر جارڈن تھامسن کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا،گلیمورگن کے بائولر مچل ہوگان کی بال لیفٹ ہنڈڈ بلے باز کے لئے آئوٹ سائیڈ لیگ پر پچ ہوئی اور سیدھا پیڈ سے ٹکرائی،اپیل پر امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا،بعد میں ٹی وی ری پلے میں واضح دیکھا جاسکتا تھاکہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین کے لئے گیند لیگ سائیڈ کے باہر پچ ہوئی تھی،قانون کے مطابق یہ آئوٹ نہیں تھا لیکن امپائر کی انگلی فضا میں تھی.کرکٹ مداحوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد انگلش امپائرز پر کڑی تنقید کی ہے.

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ویسٹ انڈین پلیئر ڈیرن سیمی نے اس ہفتہ کے اختتامی دنوں کی اپنی مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرز کی ہیں،ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویسٹ انڈین پلیئر ایک خوبصورت گھر میں ویک اینڈ منارہے ہیں،ان کے مداحوں نے تصاویر کو پسندکیا ہے،سیمی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں.وہ سینٹ لوشیا میں ہیں.