بڑا دھماکا،آسٹریلیا بنگلہ دیش سے ہار گیا،کرک سین تجزیہ سچ

0 215

ورلڈ ٹی 20 کے سال میں ایک اور بڑا دھماکا ہوگیا ہے،ایک زمانہ کی نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کو بنگلہ دیش میں شکست ہوگئی ہے،میزبان ٹیم نے 5میچزکی سیریز کا کامیاب آغاز کیا ہے اور ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں 23 رنز سے کامیابی سمیٹ لی ہے،یہ ایک عجب نتیجہ ہے کہ لوسکورنگ شو میں بھی کینگروز ٹائیگرز کو دبوچ نہیں سکے اور ہارگئے ہیں.آسٹریلیا کی ٹیم کمزور حریف اور چھوٹے ہدف کے تعاقب میں 20اوورز میں آئوٹ ہوگئی،اس سے 132 رنزکا ہدف بھی نہ بن سکا ،شروع کی 3 وکٹیں 11اور آخر کی 4وکٹیں صرف 8رنزکے اندر گریں،اس طرح گویا اس نے 7وکٹیں 19 رنز میں گنوادیں.نسوم احمد میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے جنہوں تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑی آئوٹ کئے،اس میچ میں دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں کی بیٹنگ نہیں چل پائی اور بائولرز کا غلبہ ہی رہا ہے.ویسے تو ڈھاکا میں بھی بارش کی پیش گوئی تھی لیکن یہ میچ مکمل ہوگا،ادھر گیانا میں پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ بھی بارش سے متاثر ہوا ہے اور 3 اوورز کی اننگ کے بعد میچ روکنا پڑا،امپائرز نے آخری انسپیکشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے کی ہے اور اس حوالہ سے چند اوورز کراونے کا اعلان کیا گیا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بجے شروع ہوگا لیکن واپس ڈھاکا چلتے ہیں جہاں منگل کو ایک بڑا نتیجہ سامنے آیا ہے .
آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
منگل کو ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس کے گلے پڑگیا،حالانکہ بائولرز نے کمال محنت کی اور میزبان بیٹسمینوں کوباندھ دیا،اب آسٹریلیا کی ٹیم ہو اور اس نے بنگلہ دیش کو صرف 131تک محدود کیا ہو تو یہ کہا جائے گا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست تھا.
بنگلہ دیش نے شکیب الحسن کے 36 اور محمد نعیم کے 30رنزکی مدد سے بمشکل 7 وکٹ پر 131 اسکور کئے.عفیف حسین نے 23 اور کپتان محموداللہ نے20کی اننگز کھیلیں.ہیزل ووڈ نے 24 رنزکے عوض 3 اور مچل سٹارک نے 33رنزکےعوض 2 آئوٹ کئے.
جوابی اننگز کی حالت
آسٹریلیا کی جوابی اننگز کی حالت یہ تھی کہ 11پر 3 ٹاپ پلیئرز ایکس کیری سمیت پویلین لوٹ گئے.مچل مارش نے 45رنزکے ساتھ مزاحمت کی لیکن انکا ساتھ دینے کے لئے کوئی آمادہ نہ تھا،میتھیو ویڈ 13 اور مچل سٹارک 14تک ہی ہم سفر بن سکے ،آسٹریلیا نے آخری 4 وکٹیں 8 رنزکے اندر گنوادیں اور پوری ٹیم اننگ کی آخری بال پر 108پر آئوٹ ہوگئی. نیسوم احمد کامیاب ترین بائولر رہے جنہوں نے صرف 19رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کرلیں.
آسٹریلیا کی ٹیم 5 میچزکی سیریز کے لئے ڈھاکا میں موجود ہے ،ٹاپ پلیئرز اگر اس کے پاس نہیں ہیں تو کئی اچھے کھلاڑیوں کو خدمات سے بنگلہ دیش کی ٹیم بھی محروم ہے،اس لئے یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں تھی،اہم بات یہ ہے کہ ایشیائی کنڈیشن اورآسٹریلین کھلاڑیوں کے ستارے گردش میں آنے کے باعث یہ شکست یقینی تھی.کرک سین نے گزشتہ رات 12 بجے یہ لکھا تھا کہ آسٹریلیا کا یہاں جیتنا آسان نہیں اور بنگلہ دیشی ٹیم اسے ہرانے کی اہلیت رکھتی ہے اور اس ضمن میں متعدد دلائل بھی پیش کئے تھے.کرک سین کا یہ اعزاز ہے کہ اسے اس حوالہ سے سرخروئی ہوئی ہے کہ اس کا پیش کردہ تجزیہ سچ ثابت ہوا ہے.
کینگروز توڑ پھوڑ کے عمل میں
ویسٹ انڈیز میں 5میچزکی ٹی 20 سیریز میں عبرتنا ک شکست رقم کروانے ولے کینگروز کھلاڑی اس وقت توڑ پھوڑ کے عمل میں ہیں اور پہلے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد اب ان کا ڈھاکا کی پٹری پر سوار ہونا بھی آسان نہیں ہوگا،اگلے میچز میں بھی شکست کے آثار زیادہ ہیں،اس فتح کا بنگلہ دیش کو بڑا فائدہ ہوگا جب کہ حریف آسٹریلیا کو بڑا نقصان ہوگا کیونکہ یہ ورلڈ ٹی 20 کا سال ہے اور ایونٹ بھی عرب امارات میں کھیلا جانا ہے اور اس کیا ور بنگلہ دیش کی وکٹیں ایک جیسی ہیں.

آسٹریلیا کی شکست کو حیرت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا

انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی شکست کو حیرت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا کیونکہ ایک وقت تک اپنے آپ کو چیمپئن کہلوانے اور سمجھنے والے آج کے دن بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے ہار گئے ہیں اور یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے جو کسی کوسمجھ میں نہ آئے.ایشیائی وکٹوں پر ان ٹیموں کا یہی حال ہوتا ہے،اب انگلینڈ کو دیکھ لیں کہ اس نے اس سال شیڈول بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کردیا ہے.سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں کیا،عام تاثر یہ ہے کہ آئی پی ایل کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے لیکن آئی پی ایل میں چند پلیئرز نے جانا ہے،بیک پلیئرز کو بھی کھلایا جاسکتا ہے،ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کے لئے یہ میچز ضروری تھےاس کے باوجود بھی دورہ ختم کردیا گیا تو سوال ہوگا کہ کیا یہ اس لئے کیاگیا ہے کہ شکست کا خوف تھا کیونکہ انگلش ٹیم کو تو بنگلہ دیش میں ٹیسٹ شکست بھی ہوگئی تھی.
ورلڈ ٹی 20سے قبل آسٹریلیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اپنی طاقت کا توازن برقرار رکھنا چاہتی ہیں اور ساتھ میں اپنی اصل پاور کو ریزہ ریزہ نہیں ہونے دینا چاہیں گی تاکہ ایک ہوا جو قائم ہے،وہ چلتی رہے،انگلش ٹیم کے اب ورلڈ ٹی20 سے قبل پاکستان میں صرف ہی میچز ہیں اور وہ بھی 14 اور 15اکتوبر کوہونگے،اب ورلڈ ٹی20کا پہلا رائونڈ 14اکتوبر سے شروع ہوگا تو ایسے میں کوروناکے دور میں ہنگامی دورے اور آمد رفت کیونکر ممکن ہوپائے گی،اس لئے شاید یہ میچز بھی نہ ہوسکیں،ایک خیا ل یہ ہے کہ آئی پی ایل کے علاوہ کے پلیئرز ورلڈ ٹی20 سے قبل 8اکتوبر تک پاکستان بھیجے جائیں گے اور وہ پاکستان میں 11 یا 12 اکتوبر تک میچزکھیل کر عرب امارات چلے جائیں گے اور کووڈ ٹیسٹ کے بعد اپنے باقی ماندہ پلیئرز کو جوائن کرلیں گے.
بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ کل 4 اگست کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا،میزبان ٹیم اس میں بھی فیورٹ ہوگی اور اگر کل بھی جیت اپنے نام کرلی تو تاریخ کی پہلی ٹی 20 سیریز آسٹریلیا ہار جائے گا.دوسری جانب گیانا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا چوتھا و آخری ٹی 20 میچ بھی بارش سے رکا ہے،ویسٹ انڈیز نے 3 اوورز میں 30رنز کئے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا.رات گئے میچ 11بجے دوبارہ کروانے کا اعلان ہوا ہے.
یہ بھی دیکھیں
بنگلہ دیش کےلئے تاریخ رقم کرنے کا بڑا موقع،آسٹریلیاسے پہلا ٹی20 آج

Leave A Reply

Your email address will not be published.