فخرزمان کے لئے بڑا اعلان،آج فائنل،ٹاس اور میچ کس کا،ٹیم میں کون ،بابرکوہلی کو پچھاڑ سکتے

تجزیہ : عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے گزشتہ ایک روزہ میچ میں شاندار اننگ کھیلنے والے فخر زمان کو بڑا انعام مل گیا ہے،پاکستان کو وہ اگرچہ جتوانے میںً کامیاب نہیں ہوسکے تھے لیکن 193رنزکی فائٹ بیک اننگ نے چاروں جانب شہرت حاصل کر لی تھی.پاکستان کرکٹ ٹور منیجمنٹ نے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے فخر زمان کو دورہ زمبابوے کے لئے قومی ٹی20اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے،وہ شاداب خان کی جگہ لیںً گے جو دورہ جنوبی افریقا میں زخمی ہونے کے باعث زمبابوے کے دورے سے باہر ہوگئے تھے.پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے دورے کے بعد زمبابوے کا دورہ کرنا ہے.

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم آج سنچورین میں پروٹیز کے خلاف میدان میں اترے گی،3ایک روزہ میچزکی سیریز اس وقت تک ایک ایک سے برا بر ہے،پروٹیز ٹیم نے دوسرا اور گرین کیپس نے پہلا ایک روزہ میچ اپنے نام کیا تھا،اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں میچزمیں پاکستان نے ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کی تھی.

فیصلہ کن معرکہ،سرفراز احمد کے ساتھ دیگر 2کون سے کھلاڑی فائنل،سیریزکا چیمپئن کون،بریکنگ نیوز

تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس کی اہمیت کیا ہے؟میچ کی رات سنچورین میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور بارش کی پیش گوئی ہے لیکن بدھ کے دن بارش کا نہایت ہی معمولی امکان ہےے بلکہ زیادہ امکانات یہی ہیں کہ بارش نہیں ہوگی اس کے باوجود موسم ابر آلود ہوسکتا ہے،اس کے لئے ٹاس نہایت اہمیت کا حامل ہوگا،ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی کیونکہ نئی پچ اور کنڈیشن پہلی اننگ میں بائولرز کو وہ مدد فراہم کرے گی جو عام وقت میں حاصل نہیں ہوتی،اس لئے ٹاس بابر اعظم جیتے تو بہتر ہوگا.دوسری صورت میں انہیں کم سے کم اینرچ نوکیا جیسے بائولرز کا سامنا نہیں ہوگا جنہوں نے دونوں میچزمیں پاکستانی بیٹنگ لائن کا عرس پڑھ دیا تھا.ان کے ساتھ اوپنر ڈی کاک بھی نہیں ہیں.ڈی کاک کی جگہ جانی مین میلان ایڈن مارکرم کے ساتھ اوپن کریں گے،دیوڈ ملر بھی نہیں ہونگے،ان کی جگہ کیل کھیلیں گے،بائولنگ میں ربادا اور نیگیڈی بھی نہیں ہونگے.نئے بائولرز ٹیم میں ہونگے.

فائنل مقابلہ،پاکستان کی راہ میں جنوبی افریقاکا 6 سالہ انوکھا ریکارڈ حائل ہوگیا،فتح غیر یقینی؟

دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں3سے4تبدیلیاں پکی ہیں.شاداب خان کی جگہ عثمان قادر ہونگے،محمد آصف کی جگہ حیدر علی اور دانش عزیز کی جگہ سرفراز احمد کو بطور بیٹسمین کھلایا جاسکتا ہے.حسن علی کو محمد حسنین کی جگہ کھلایا جاسکتا ہے.کرک سین نے 24 گھنٹے قبل پاکستانی ٹیم میں 2سے 3تبدیلوں کے متلعق ایک تجزیاتی رپورٹ پیش کی تھی جو اب 24 گھنٹے بعد قریب کنفرم ہونے جارہی ہے،ایک کھلاڑی کی قسمت کا فیصلہ سنچورین کی پچ کو دیکھ کر کیا جائے گا.3تبدیلیوں کی حتمی خبر کا کریڈٹ صرف اور صرف کرک سین کا حاصل ہے.

پاکستان ٹاس ہارا تو یقینی طور پر اسے بیٹنگ کے لئے کہاجائے گا ،اس صورت میں قومی بیٹنگ لائن کی ذمہ داری بڑھ جائے گی،میچ ففٹی ففٹی پر چلا جائے گا.پاکستان ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کی تو 90 فیصد اس کی کامیابی کے امکانات ہیں.کرک سین تجزیہ کے مطابق ٹاس کا سکہ بابر اعظم کے حق میں جاسکتا ہے.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک نہایت ہی بڑا اورسنہری موقع موجود ہے،وہ اگر لمبی اننگ کھیل گئے تو پاکستان کی فتح کے آثار بڑھ جائیں گے اور ساتھ ہی ان کی خوشی دوبالا ہوجائے گی کیونکہ وہ ففٹی پلس اننگ کے ساتھ ایک روزہ پلیئرز رینکنگ میں نمبر ون ہوجائیں گے،اس وقت ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر ہیں اور دونوں میں 20ریٹنگ کا فرق ہے،بابر پہلے میچ میں سنچری بناچکے ہیں.پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 1 بجے شروع ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں