بڑی سیریز سے قبل بہت بڑا کھلاڑی اچانک باہر،اصل وجہ جانئے
ٹیسٹ کرکٹ کی اہم ترین سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2 کے آغاز سے 5دن قبل بہت بڑی خبر سامنے آگئی ہے،انگلش کرکٹ کیمپ کو بڑا دھچکا جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو بہت بڑا ریلیف مل گیا ہے،لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انگلش کرکٹ کیمپ میں سنا ٹا چھاگیا ہے،چہ مگویاں ،قیاس آرائیاں بھی بڑھ گئی ہیں،بات ہی ایسی ہے کہ اچھے اچھے یہ بات سن کر گہری نیند سے جاگ جائیں.کرک سین نے خبر سے زیادہ اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے اور اس کے لئے براہ راست لندن رابطے کئے ہیں لیکن اس سے قبل ہنگامہ خیز خبر پر نظر ڈالتے ہیں.بڑی سیریز سے قبل بہت بڑا کھلاڑی اچانک باہر،اصل وجہ جاننے سے قبل کچھ اور بھی دیکھتے ہیں.
انگلینڈ کے مستند آل رائونڈر بین سٹوکس بھارت کے خلاف اہم ترین ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں.ایک نہیں،2 نہیں بلکہ تمام 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز سےیکدم وہ باہر ہوگئے ہیں اور وجہ صرف ایک بتائی گئی ہے کہ وہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر وہ بھارت کے خلاف تمام 5 میچز نہیں کھیل سکیں گے،اس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے خیر مقدمی کلمات ہیں کہ سٹوکس کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں اور انہیں مکمل سپورٹ کرتے ہیں.
بین سٹوکس کا معاملہ جو ظاہری طور پر دکھائی دیتا ہے،وہ یہ ہے کہ ان کے انجری مسائل ہیں،گزشتہ سال بھی وہ ہوم سیزن میں پاکستان کے خلاف آخری 2 ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے تھے اور انگلش کیمپ سے دور ہوگئے،پھر ان کے والد کینسر کی وجہ سے چل بسے تھے،اس کے باوجود انہوں نے آئی پی ایل میں شرکت کی لیکن وہ لیگ مکمل نہ کرسکے.انگلینڈ کا اس سال ہوم سیزن شروع ہوا تو ان کی شرکت ایسی ہی رہی،ٹی 20 بلاسٹ،کائونٹی میچز تو کھیلے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھلائے گئے،پھر سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں بھی نہیں ڈالے گئے اور تو اور پاکستان کے خلاف بھی ون ڈے اور ٹی 20 میچزکی سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے،یہ تو انگلش کیمپ میں کورونا کے سرایت کرنے کے بعد بین سٹوکس کو کپتان بناکر واپس لایا گیا اور انہوں نے نئے کھلاڑیوں کی مدد سے ون ڈے سیریز جیت لی،اس کے بعد سٹوکس کو ٹی 20 سیریز سے اس لئے باہر کردیا گیا کہ ائون مورگن اور ان کے ساتھی فٹ ہوکر واپس آگئے تھے.سٹوکس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ انہیں مکمل آرام دیا جارہا ہے تاکہ وہ بھارت کے خلاف فریش ہوکر کھیل سکیں. جہاں تک فٹنس کا تعلق ہے تو اب کہا گیا ہے کہ ان کی انگلی میں بھی تکلیف ہے اور بائیو سیکیور ببل لائف سے وہ اکتا گئے ہیں اور کچھ آرام کرنا چاہتے ہیں.
بین سٹوکس کا پہلا رد عمل
سٹوکس کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے تو وہ پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی پہلے میچ میں شکست پر حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا ،جس میں انگلش ٹیم کو ہدف تنقید بنایا تھا،اس کے بعد خاموشی چھاگئی تھی اور اب یکدم وہ اہم ترین سیریز سے باہر ہوگئے ہیں.
بین سٹوکس کا اصل معامل کیا ہے
انگلش آل رائونڈر نے آرام لینے کی بات کرکے چونکا دیا ہے،انگلی کی انجری سے نجات کے لئے ہی وہ مکمل آرام کر رہے تھے اور پاکستان کے خلاف 3 میچزمیں کپتان بھی بنادیئے گئے تھے اور پھر انہیں سائیڈ لائن کیا گیا.کرک سین ذرائع کے مطابق بین سٹوکس معمولی ان فٹ ہیں،ایسا نہیں تھا کہ یکدم ہی 5 ٹیسٹ میچز سے باہر کردیئے جاتے ،عام طور پر ایسے مواقع پر کہا جاتا ہے کہ کرکٹر ایک ،2 یا 3 میچز نہیں کھیل سکیں گے اور باقی میچز کا فیصلہ ان کی انجری اپ ڈیٹ کے بعد کیا جائے گا لیکن بین سٹوکس کے معاملہ میں ایک ہی بار بم پھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ سیریز سے ہی باہر ہیں.ذرائع کے مطابق بین سٹوکس پاکستان کے خلاف جب 3 ایک روزہ میچزکی سیریز جیت گئے تھے تو وہ ٹی 20 سیریز میں بھی قیادت کرنا چاہتے تھے.ان کی انجری اس نوعیت کی نہیں تھی کہ انہیں 5 ٹیسٹ میچز ہی باہر نکال دیا جاتا.ذمہ دار ذرائع کے مطابق بین سٹوکس ناخوش ہیں اور انہوں نے بھارت کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے،اس طرح اس کا انگلش کمیپ کو بڑا دھچکا لگے گا،ا ن کی جگہ لینے والے کریگ اوور ٹون یہ خلا کتنا پر کرسکیں گے ،یہ تو وقت بتائے گا،ایک اور معاملہ بھی ٹیم میں زور پکڑ رہا ہے اور وہ یہ کہ 2019 ورلڈ کپ سے چند روز قبل ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے جانے والے ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی نہیں پا رہی ہے،انہوں نے اپنی سزا بھی مکمل کرلی ہے اور وہ واپسی چاہتے ہیں اور کئی پلیئرز ان کے ساتھ بھی ہیں لیکن موجودہ انگلش کپتان اوئن مورگن نے واضح کیا ہے کہ ان کی موجودگی تک ہیلز نہیں کھیل سکیں گے تو جاری اس مہم کے اثرات بھی کئی پلیئرز پر پڑے ہیں.
بھارت اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 4 اگست سے ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کی یہ پہلی سیریز ہے،اس لئے سب کی توجہ اسی پر ہوگی.بھارتی ٹیم کا انگلینڈ میں سابقہ ٹیسٹ ریکارڈ اچھا نہیں ہے،ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے جوئے روٹ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے،بین سٹوکس ایک منجھے ہوئے آل رائونڈر ہیں جو ہر مشکل وقت میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کو بھی سہار ا دیتے ہیں،ان کی غیر حاضری سے انگلش ٹیم کو بڑا نقصان ہوگا لیکن دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگر ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھالیا تو پھر وہ تاریخ رقم کرنے کی پوزیشن میں ہونگے.
انگلینڈ کی اگلی مصروفیات
انگلش کرکٹ ٹیم نے اس سیریز کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے کرنے ہیں،جہاں ٹی 20 میچز شیڈول ہیں،ساتھ ہی آئی پی ایل کا باقی ماندہ ایڈیشن بھی ہوگا جس میں سٹوکس سمیت کئی پلیئرز کے معاہدے ہیں تو یہ کھلاڑی آئی پی ایل کے لئے جائیں گے یا پھر اپنی ٹیم کے ساتھ قومی ذمہ داری نبھا ئیں گے،یہ دیکھنا ہوگا اور ساتھ یہ بھی کے اس کے فوری بعد ورلڈ ٹی 20 کپ ہونا ہے اور عرب امارات میں شیڈول اس ایونٹ میں سٹوکس کی انٹری کس جانب سے ہوگی،یہ بات بھی اب نوٹ کی جائے گی.
یہ پڑھنا مت بھولئے
ایک اور دھواں دھار سیریز طے،اگست 2021 کے تمام انٹر نیشنل میچز کا شیڈول