بنگلہ دیش پاکستان سے آگے،جوئے روٹ186رنز کے بعد خود ہی آئوٹ،افغانستان کامیاب،5اہم خبریں

عمران عثمانی
Image By youtube
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش میں کلین سویپ سے بچنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔چٹاگرام میں دونوں ٹیمیں سیریز کے تیسرے و آخری میچ کے لئے 25 جنوری بروز پیر کو مدمقابل ہونگی،ابتدائی 2میچز ڈھاکا میں کھیلے گئے تھے جن میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ مکمل فلاپ رہی اور دونوں میچز میں 150 سے زائد اسکور نہیں کرسکی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی اس خراب پرفارمنس کی بنیادی وجہ اس کے اکثریتی کھلاڑیوں کانیا ہونا ہے۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اپنے ملک کے لئے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹ کا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب ہیں وہمشرفی مرتضیٰ کی 269وکٹوں سے 4وکٹ کی دوری پر ہیں۔ورلڈ کپ سپر لیگ کی یہ سیریز ویسٹ انڈیزکی فتح کے بغیر گزر رہی ہے۔بنگلہ دیش ابتدائی 2فتوحات کے بعد بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان ے اوپرتیسرے نمبر پر چلا گیا ہے اور اگر اس نے تیسرا میچ جیت لیا تو انگلینڈ کے 30 پوائنٹس کے برابر آجائے گا اور موجودہ نیٹ رن ریٹ برقرار رہا تو وہ انگلینڈ سے بھی اوپر دوسرے نمبر پر آجائے گا،آسٹریلیا 40پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
پاکستان جنوبی افریقا کے سامنے سرنڈر
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے لئے خطرات کے سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں،سری لنکا کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پہلی اننگ کی سطح پر اس کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔میزبان ٹیم نے اگر دوسری اننگ میں بھی ایسے ہی مزاحمت کی تو انگلش ٹیم فتح سے دور ہوسکتی ہے،شکست تو دور ڈرا میچ بھی اس کو فائنل ریس کے حوالہ سے مشکل میں ڈال دے گا۔پھر اسے بھارت کے خلاف 4میچز میں 3فتوحات اور ایک ڈرا کھیل درکار ہوگا۔گالے ٹیسٹ کا تیسرا روز جوئے روٹ کی شاندار اننگ کے باوجود انگلینڈ کے لئے تشنگی چھوڑ گیا ہے۔سری لنکا کے 381کے جواب میں اس کے 9کھلاڑی 339پر پویلین لوٹ چکے ہیں،42 رنزکا خسارہ ابھی باقی ہے جبکہ ایک وکٹ ہاتھ میں ہے۔کھیل کے تیسرے روز کی آخری بال جوئے روٹ کے لئے حرام موت کا سبب ہی بن گئی کہ 186کی اننگ کھیلنے والے انگلش کپتان رن آئوٹ ہوگئے۔جوس بٹلر55 اور ڈوم بیس 32 رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے۔لاسیت امبولڈینیاکا خوف انگلش بیٹسمینوں کو لے ڈوبا۔انہوں نے 41 اوورز میں132رنز دے کر 7کھلاڑی آئوٹ کئے۔سیریز میں انگلینڈ کو برتری حاصل ہے۔
سری لنکا کے سابق کپتان،ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا آئی پی ایل ٹیم کےراجستھان رائلز کے ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔ان کے آنے سے راجستھان رائلز کو 2021ایڈیشن میں خاصا فائدہ ہوگا۔
ابو ظہبی میں افغانستان کے کھلاڑیوں نے فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔آئر لینڈ کے خلاف 3ایک روزہ میچز کے سیریز کے دوسرے میچ میں اس نے 260رنزکا ہدف 46ویں اوور میں صرف 3وکٹ پر پورا کرلیا ہے۔اننگ کی خاص بات رحمت شاہ کی ناقابل شکست سنچری تھی،انہوں نے 103کئے،ان کے علاوہ حشمت اللہ شاہدی نے 82کی اننگ کھیلی،اس سے قبل آئرش ٹیم نے 9وکٹ پر 259رنزبنائے۔پال سٹرلنگ نے 128رنزکئے لیکن وہ آخر کار رائیگاں چلے گئے۔افغان ٹیم نے آئرش ٹیم کے خلاف 2فتوحات کے ساتھ ناقبل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کپ کا 9واں رائونڈ بھی مکمل ہوگیا ہے،سندھ کی ٹیم 14پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،کے پی کے کے10 پوائنٹس ہیں،اس کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ سدرن پنجاب 8پوائنٹس کے ساتھ تیسری،ناردرن اتنے ہی نمبر زکے ساتھ چوتھے،سنٹرل پنجاب بھی 8پوائنٹس کے ساتھ 5ویں جبکہ بلوچستان 6پوائنٹس کے ساتھ چھٹے و آخری نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں