بابر اعظم کا صفر،فواد عالم کی پھر سنچری،پاکستان کو 198 رنزکی سبقت،4وکٹیں باقی

رپورٹ : عمران عثمانی

ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان کے لئے کھیل کا دوسرا روز نہایت قابل رشک نہیں رہا ،ایک پلیئر کی سنچری کی وجہ سے پاکستان کی پوری اننگ کی بساط نہیں لپٹی ورنہ خاصی سبکی ہوتی اور وہ پلیئر کوئی اور نہیں فواد عالم تھے جن کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان اچھی پوزیشن میں ہے.جمعہ کو کھیل کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے6وکٹ پر374رنز بنالئے ہیں اور اس کی 4وکٹیں باقی ہیں جبکہ اسے زمبابوے کے پہلی اننگ کے اسکور 176 کے جواب میں 198 رنزکی سبقت حاصل ہوگئی ہے.

پاکستان کا اننگ سے فتح کی طرف مارچ،ڈبل سنچری شراکت بھی بن گئی

جمعہ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 103 رنز بناکسی وکٹ کے اننگ شروع کی تو 12 رنزکے اضافہ سے عابد علی گزشتہ روز کے اسکور میں 4رنزکا اضافہ کرکے 60پر آئوٹ ہوگئے.زمبابوے نے کچھ وقت کے بعد اس وقت کھیل میں کم بیک کیا جب پاکستان کی 2 قیمتی وکٹیں 6رنزکےا ندر اڑادیں.176کے مجموعہ پر اظہر علی 36 اور 182 کے مجموعہ پر کپتان بابر اعظم پہلی ہی گیند پر صفر پر آئوٹ ہوگئے.226 کے مجموعہ پر عمران بٹ 91رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،یہ ان کی پہلی ہاف سنچری تھی جسے وہ بدقسمتی سے سنچری میں نہ بدل سکے .محمد رضوان نے فواد عالم کا بھر پور ساتھ دیا اور 5ویں وکٹ پر 107رنزکا اضافہ کرکے زمبابوے کو بیک فٹ پر دھکیل دیا،رضوان 45 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو ایک رن کے اضافہ سے فہیم اشرف بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے،حسن علی نے پھر فواد کے ساتھ مل کرتیزی سے اسکور آگے بڑھایا.دونوں نے کھیل ختم ہونے تک کوئی وکٹ نہیں دی.آخری لمحات میں فواد عالم نے شاندار سنچری مکمل کی ،فواد عالم کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی سنچری ہے.وہ اس وقت 108 اور حسن 21پر ناٹ آئوٹ ہیں جبکہ پاکستان نے 6وکٹ پر 374 رنزبنالئے ہیں.

زمبابوے کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر ڈونلڈ ٹریپانو تھے جنہوں نے 89 رنزدے کر 3وکٹیں لیں .