آسٹریلیا کے اس ماہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20میچز،بنگلہ دیش کے اگلے ماہ ون ڈے اور دیگر میچزکا نیا شیڈول

ڈھاکا،سڈنی،کرائسٹ چرچ(کرک سین رپورٹ)

ایک طرٖف کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقا بھیجنے سے انکار کیا ہے تو دوسری جانب اپنی ٹی 20 ٹیم نیوزی لینڈ روانہ کرنےپر آمادگی ظاہر کردی ہے،چنانچہ کیویز کرکٹ حکام نے اپنے باقی ماندہ ہوم سیشن کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے۔اسی طرح بنگلہ دیش کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول میں تھوڑی تبدیلی آئی ہے،13مارچ سے شروع ہونے والا کرکٹ ہنگامہ اب20 مارچ سےسجے گا۔بنگلہ دیش ٹیم کے شیڈول سے قبل کرک سین یہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا شیڈول پہلے پیش کرے گاکیونکہ وہ اس ماہ کے آخر سے شروع ہونگے۔
آسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم نیوزی لینڈ میں 5میچز کھیلے گی جس کا آغاز 22فروری سے ہوگا۔مکمل شیڈول کچھ اس طرح سے ہے۔
آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ،5ٹی 20 میچزکی سیریز،فروری،مارچ 2021
22فروری ،پہلا ٹی 20 میچ۔۔۔۔ہاگلے اوول،کرائسٹ چرچ
25 فروری،دوسرا ٹی 20 میچ۔۔۔یونیورسٹی اوول،ڈنیڈن
3مارچ،تیسرا ٹی 20میچ۔۔۔ویلنگٹن
5 مارچ،چوتھا ٹی 20 میچ۔۔۔ایڈن پارک،آک لینڈ
7مارچ،پانچواںٹی 20میچ۔۔بے اوول،مانگوئی۔
بنگلہ دیش کے دورہ نیوزی لینڈ کے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق دورے کاآغاز20مارچ سے ہوگا،سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔
20 مارچ،پہلا ون ڈے میچ،ڈنیڈن
23مارچ،دوسرا ون ڈے میچ ،کرائسٹ چرچ
26مارچ،تیسرا ون ڈے،ویلنگٹن
28مارچ ،پہلاٹی 20میچ،ہیملٹن
30 مارچ،دوسرا ٹی 20میچ،نیپیئر
یکم اپریل،تیسرا ٹی 20میچ،آک لینڈ۔
نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی ہوم گرائونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف متعدد میچز کھیلے گی اور اسکے لئے شیڈول جاری ہوگیا ہے۔
کیوی کرکٹ حکام نے بنگلہ دیش کےشیڈول میں اس لئے ترمیم کی ہےکہ مہمان ٹیم کو کورونا پروٹوکولز کےمطابق مقررہ ایام کا قرنطینہ کرنا ہے جس کی بکنگ اور قیام کے شیڈول میں وقت لگا ہے،پاکستان نے بھی نیوزی لینڈ میں حالیہ دورے کے دوران قرنطینہ کیا تھا اور اس کے کر کٹرز کو سخت مشکلات پیش آئی تھیں۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا اپنے اعلان کردہ اسکواڈ میں سینیئرز جیسے ڈیوڈ وارنر،اسٹیون اسمتھ اور پیٹ کمنز شامل ہیں،انہیں نیوزی لینڈ نہیں بھیجے گا.