آسٹریلین کرکٹرزکا جہاز پرتھ میں اترنے سے روک دیا گیا،کیویزکا ایجز بول میں پڑائو،2کھلاڑی زخمی،اہًم تبصرے

لیں جی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ایجز بول میں دیرے جمالئے ہیں.رواں سیزن میں انگلینڈ اترنے والی بلیک کیپس ٹیم پہلی غیر ملکی سائیڈ ہے جس نے اگلے ماہ بہت کچھ کھیلنا ہے.نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے ایجز بول پہنچنےکی تصاویر شیئر کی ہیں،کھلاڑی 24 گھنٹے سے بھی زائد سفر کے بعد بذریعہ سنگا پور انگلینڈ پہنچے ہیں.کیویز نے انگلینڈ کے خلاف 2جون سے 2میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے اور اس کے بعد بھارت کے خلاف 18جون سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی کھیلنا ہے.بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور انگلینڈ کے خلاف 5میچزکی ٹیسٹ سیریز کے لئے اگلے ماہ کے شروع میں انگلینڈ پہنچے گی.اس کےبعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کی روانگی ہوگی اور جون کے آخر میں پاکستانی ٹیم بھی انگلینڈ کی مہمان ہوگی.اس طرح 3 ایشیائی ٹیمیں بیک وقت انگلینڈ کے میدانوں میں ہونگی.پاکستان اور سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 6ون ڈے اور 6 ٹی 20میچز کھیلنے ہیں.

انگلش کرکٹ ٹیم کا جھٹکا کنفرم،جوفرا آرچر بھی آئوٹ،کرک سین تجزیہ درست

دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی و آفیشلز وسپورٹنگ سٹاف کا 38 رکنی بڑا دستہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2بجےسڈنی میں اترگیا،بھارتی آئی پی ایل میں شریک کھلاڑیوں کو اپنے ملک پہنچنے میں 15 دن کا وقت لگ گیا کیونکہ بھارت سے آسٹریلیا کی فلائٹس بند تھیں،تمام 38 اراکین مالدیپ سے فلائی کرکے آسٹریلیا پہنچ رہے ہیں،انہیں 10روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا.ایک حیران کن بات یہ ہوئی ہے کہ فلائٹ نے پرتھ اترنا تھا لیکن پرتھ کے مقامی‌حکام نے بھارت سے آنے والے اپنے کھلاڑیوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا،نتیجہ میں انہیں سڈنی کی جانب موڑا گیا ہے.آسٹریلیا کے کرکٹرز کے لئے یہ نہایت ہی حیران کن بات تھی لیکن ان کی حکومت پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ کورونا کی ہلاکت خیزی میں بھارت میں کھیلنے والے کرکٹر ز کے ہاتھ خون میں رنگے ہیں،ان کو جیلوں میں ڈالنا چاہئے،اس موقف کے بعد سرد مہری والا سلوک اپنی جگہ عیاں ہے.

ادھر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بنگلہ دیش کے 2کھلاڑی حسن محمود اور رابل حسین زخمی ہونے کی وجہ سے میچز سے باہر ہوگئے ہیں،بنگلہ دیش کو یہ جھٹکا ٹھیک اس دن لگا جب اتوار کو سری لنکن ٹیم ڈھاکا پہنچی تھی،مہمان ٹیم 3روزہ قرنطینہ کرے گی،انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیلے گی،دونوں ممالک کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کی سیریز کا پہلا میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا.

بنگلہ دیشی پیسرز رابل اور حسن اعلان کردہ 21 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھے،بورڈ نے تاحال ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے.