ایشیا کپ ملتوی،ورلڈ ٹی 20 کے لئے اہم ڈیڈ لائن،حفیظ کے لئے وضاحت،فرسٹ بورڈ کا اعلان

کراچی(کرک سین رپورٹ،پی سی بی پ ر)
Image By PCB/Twitter
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ایک نہیں بلکہ 3 سال کےلئے ملتوی ہوگیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اس سال ایشیا کپ نہیں ہوسکے گا کیونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون میں ہے اور بھارتی ٹیم اس میں شریک ہوسکتی ہے،اس لئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایونٹ اگلےسال بھی شاید نہ ہوسکے اور 2023 تک اسے ملتوی کرنا پڑے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی،چیف ایگزیکٹو وسیم خا ن ودیگر حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے اور کراچی میں صحافیوں سے بھی بات کی ہے،پی سی بی گورننگ بورڈ کے 61ویں اجلاس کے بعد تفصیلات سے آگاہ کرنا بھی ضروری تھا،کلب کرکٹ ،ایسوسی ایشنز کرکٹ اور دیگر حوالوں سے بھی بات کی گئی.ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے بتایا کہ بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کے لئے ہمیں کچھ تحریری ضمانت درکار ہے جو آئی سی سی بھارت سے لے کر دےگا،کل آئی سی سی ورچوئل اجلاس ہے،اس میں کچھ باتیں ہونگی.اس وقت بھارت کے ساتھ ہمارا ویزا اور کورونا کا بھی معاملہ ہے.متعدد مسائل اور بھی ہیں جو حل ہونگے.ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی و چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا ہے کہ محمد حفیظ کو ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول نہیں کی،ہم نے ان کی پرفارمنس پر ہی انہیں دوبارہ پوچھا لیکن انہوں نے جون تک اسے لے جانے کی بات کی تو کوئی بات نہیں.باقی معاملات اور ایسے نہیں ہیں کہ کوئی بات ہو.آئی سی سی گلوبل ایونٹس میں بھارت کوئی اختلاف نہیں کر رہا ہے.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی،چیف ایگزیکٹو وسیم خا ن ودیگر حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے اور کراچی میں صحافیوں سے بھی بات کی ہے،پی سی بی گورننگ بورڈ کے 61ویں اجلاس کے بعد تفصیلات سے آگاہ کرنا بھی ضروری تھا،کلب کرکٹ ،ایسوسی ایشنز و دیگر حوالوں سے بھی کچھ اعلانات کئے گئے ہیں.
بورڈ آف گورنرز نے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پر شعبہ ہائی پرفارمنس کو مبارکباد پیش کی۔ سیزن میں کُل 9 ایونٹس میں 220 میچز کھیلے گئے۔بی او جی کو بتایا گیا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ مکمل کرنے کے بعد زمبابوے پہنچی تاہم وہاں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے نیشنل ویمنز ٹیم کو دورہ زمبابوے جلد ختم کرکے وطن واپس لوٹنا پڑا۔پاکستان سپر لیگ 2021 پر بھی اپ ڈیٹ دی گئی کہ وہاں توقعات کے مطابق مسابقتی کرکٹ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔
ملک کی 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کےلیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دی گئی ہے۔یہ ایک سالہ مدت کے لیے ہوگی۔اس مدت کے دوران، یہ فرسٹ بورڈز ماڈل آئین برائے سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز میں منیجمنٹ کمیٹیز کو سونپی جانی والی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس میں روز مرہ کے معاملات چلانے اور کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کے ابتدائی عمل کی نگرانی کرنا بھی شامل ہے، ان ذمہ داریوں میں کرکٹ ایونٹس کا انعقاد بھی شامل ہے۔ہر فرسٹ بورڈ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان اعلیٰ پائے کے افراد کو شامل کیا گیا ہے.
بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن میں قاسم خان جمالی (چیئرمین)، عرفان احمد اعوان، منور خان ترین، مراد اسماعیل، نرگس حمید اللہ، شاہ دوست، سید فرید الدین اور ظفر اللہ جدگال۔سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن میں عبداللہ خان سنبل (چیئرمین)، احمد علی جان، عامر الیاس بٹ، ارشد احمد خان، عاطف نعیم رانا، بابر الطاف بٹ، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی، محمد عمر اور سرفراز احمد باجوہ۔خیبر پختون خواہ کرکٹ ایسوسی ایشن میں انور زیب جان (چیئرمین)، عامر نواب، عبدالجلیل خان، فیاض علی شاہ، حارث بلال آفریدی، اخلاق احمد خان، کبیر احمد خان، محمد جاوید آفریدی، روزامین خان اور شاہد خان شنواری۔ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن میں سلیم اصغر میاں (چیئرمین)، عبدالسمیع، آصف فریدی، محمد ایاز بٹ، ندیم احمد عباسی، کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی، راجہ ایم ضیاء اشرف اور تنویر احمد۔سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں عمران حسین (چیئرمین)، عبدالرقیب، آفتاب بلوچ، آغا جاوید احمد، ہدیل عبید، جمیل اے مغل، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء اور سید فاروق حسین شاہ۔
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن میں محمد انیس خواجہ (چیئرمین)، علی خان ترین، حسن حسین قریشی، خالد فاروق، شاہد احمد بٹ اور تیمور الطاف ملک ہونگے.
بی او جی کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں کلبز کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کے آغاز سے شروع ہوجائے گی، جس کی تمام تر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی تاہم رجسٹریشن کے اس عمل میں صرف کلبز کے صدور کو ہی رجسٹریشن کرانے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے تمام تر معلومات کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے لیے تمام متعلقہ ڈیٹا فرسٹ بورڈز کو منتقل کیا جائے گا۔
بی او جی کو بتایا گیا کہ مئی کے آخر سے شروع ہونے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں پی سی بی تمام متعلقہ فرسٹ بورڈز کی معاونت کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹس ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے ٹیموں کی تیاری میں مدددیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔