ایک اور دھواں دھار سیریز طے،اگست 2021 کے تمام انٹر نیشنل میچز کا شیڈول

0 77

ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کے لئے جنوبی افریقا نے سری لنکا کا راستہ ناپ لیا ہے،دونوں ممالک میں میچزکھیلنے پر اتفاق ہوگیا ہے.ستمبر 2021 میں جنوبی افریقا ٹیم 3 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی 20میچزکے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی اور یہ دورہ ورلڈ ٹی20سے صرف ایک ماہ قابل ہوگا ،تمام6میچز ایک ہی مقام کولمبو میں کھیلے جائیں گے.
جنوبی افریقا کے دورہ سری لنکا کا شیڈول
2 ستمبر کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا.
4 ستمبر کو دوسرا ون ڈے میچ ہوگا.
7 ستمبر کا تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا.
اس کے بعد 3 ٹی 20 میچزکا شیڈول کچھ یوں ہے.
10ستمبر کو پہلا ٹی 20میچ ہوگا.12 ستمبر کو دوسرا اور 14 ستمبر کو تیسرا ٹی 20میچ شیڈول کیا گیا ہے.تمام میچز کولمبو میں ہونگے.
اگست 2021 میں انٹر نیشنل میچز
جولائی 2021 کا ماہ ختم ہونے کو ہے،پاکستانی ٹیم نے 31 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹی20میچ کھیلنا ہے،اس کے بعد اگست کی سر گرمیاں شروع ہوجائیں گی.اگست میں متعدد اہم دورے اور میچز ہونے ہیں.بھارتی ٹیم نے انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے جب کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں،اس کے ساھ ہی دیگر مقابلے بھی ہونگے.
پاکستان کے جاری دورہ ویسٹ انڈیز کے میچز کا شیڈول
جولائی کے بعد اگست میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹی 20 میچز اور کھیلنے ہیں.سیریز کا تیسرا میچ یکم اگست اور چوتھا میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا.پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست اور دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست سے ہوگا،دونوں میچزگیانا میں ہونگے.
زمبابوے نے آئرلینڈ میں 3 ون ڈے میچ 6 اگست،8 اور 11 اگست کو کھیلنے ہیں .5 ٹی 20 میچز 15 اگست سے24 اگست کے مابین شیڈول ہیں اور یہ بھی دلچسپ ہونگے.
آسٹریلیا کے بنگلہ دیش میں 5 ٹی 20 میچز
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے اگست کے شرو ع میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے،وہ بنگلہ دیش میں 5 ٹی 20 میچزکھیلے گا،ویسٹ انڈیزمیں شکست کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لئے یہ سیریز نہایت اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ ٹائیگرز کے ملک میں ٹی 20 سیریز جیتنا آسان ہر گز نہیں ہوگا،بنگلہ دیشی ٹیم اپنے ملک میں اپ سیٹ نتائج فراہم کرسکتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ورلڈ ٹی 20کی فیورٹ لسٹ سے آسٹریلیا باہر ہوجائے گا اور ساتھ ہی اس کی ٹاپ رینک کی پوزیشن خطرے میں ہوگی.5 ٹی 20میچزکا شیڈول کچھ یوں ہے.
3 اگست،بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ٹی 20میچ،شام 5 بجے
4 اگست ،دوسرا ٹی 20 میچ،شام 5 بجے
6 اگست،بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا،تیسرا ٹی 20 میچ،شام 5 بجے
7 اگست،بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا،چوتھا ٹی 20 میچ،شام 5 بجے
9 اگست کو پانچواں اور آخری ٹی 20میچ،شام 5 بجے،تمام مقابلے ڈھاکا میں ہونگے.
اگست ،ستمبر 2021 میں سب سے بڑی ٹیسٹ سیریز
بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو کھیلے 40 دن ہوگئے ہیں،کھلاڑی سیرو تفریح کےبعد کووڈ کی لپیٹ میں بھی آئے لیکن اب فیصلہ کن تیاری میں لگے ہیں،دونوں ممالک کے مابین 5 ٹیسٹ میچزکی اہم ترین سیریز شروع ہونے والی ہے،یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ چند ماہ قبل انگلینڈ نے بھارت میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی اور اسے شکست ہوگئی تھی،تو انگلینڈ جوابی اٹیک کرے گا جب کہ بھارت انگلینڈ جیسے ملک میں ٹیسٹ سیریز جیت کر اپنی برتری مسلم کرنا چاہے گا اور ساتھ ہی یہ سیریز اس لئے بھی اہم ہے کہ اس سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کا آغاز ہونے جارہا ہے.

بھارت،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول

پہلا ٹیسٹ میچ،4 اگست سے 8 اگست،ناٹنگھم
دوسرا ٹیسٹ میچ،12 سے 16 اگست،لارڈز
تیسرا ٹیسٹ میچ،25سے29 اگست،لیڈز
چوتھا ٹیسٹ میچ،2سے 6 ستمبر،اوول
پانچواں ٹیسٹ میچ،10سے 14 ستمبر ،مانچسٹر.
ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کے لئے ہر ٹیم نے اپنی تیاریاں کر رکھی ہیں،مزید تیاری یا شیڈول جاری ہے.اس کے باوجود ستمبر میں اور بھی بہت کچھ ہوگا،ستمبر کے دوسرے عشرے کے اختتامی ایام میں آئی پی ایل 2021 کے باقی میچز ہونگے،پھر نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش میں ٹی 20 میچزکھیلنے ہیں اور پاکستان میں 5 ٹی 20 میچز کے ساتھ 3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے.اس طرح ورلڈ ٹی 20کے حوالہ سے ہنگامہ خیز تیاریاں ہونگی.کرکٹ فینز کو مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے.
نیوزی لینڈ کا دورہ بنگلہ دیش،ستمبر 2021
جنوبی افریقا،بھارت سیریز،2021
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان،ستمبر،اکتوبر 2021
پاکستان،افغانستان سیریز،ستمبر 2021
انگلینڈ کا دورہ پاکستان،اکتوبر ،2021
ورلڈ ٹی 20 کا میگا ایونٹ،اکتوبر،نومبر 2021،متحدہ عرب امارات.

آئی سی سی کی جانب سے اگلے سال کے ورلڈ ٹی 20 کے حوالہ سے بھی کرکٹ آسٹریلیا کو کنفرمیشن مل گئی ہے ،اس طرح 6 ماہ کے بعد ایک بار پھر ٹی 20 کرکٹ کے ہنگامے ہونگے.کورونا کی وجہ سے ورلڈ ٹی 20 گزشتہ سال نہیں کھیلا جاسکا تھا،اسی وجہ سے یہ اب مسلسل 2 سال منعقد ہوگا.پاکستان میں اس سال کے آخر میں ویسٹ انڈیز نے سیریز کھیلنی ہے جب کہ پی ایس ایل 7 کا ایڈیشن جنوری،فروری 2021 میں ہوگا،اسی طرح آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ فروری،مارچ 2021میں کرے گی.کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے لئے بھی اگلے چند ماہ نہایت ہی اہم ہیں جب دنیا کی 3 ٹیمیں نیوزی لینڈ،انگلینڈ اور آسٹریلیا پاکستان میں ایکشن میں دکھائی دیں گی.ویسٹ انڈیز ٹیم بھی ہوگی لیکن پہلی 3 ٹیمیں طویل عرصہ کے بعد پاکستان میں کھیل رہی ہونگی.
یہ بھی دیکھیں
محمد عامر کا 100 بالز میں کیا حال،ٹی20سیریز کا ایک نتیجہ سب پر بھاری

Leave A Reply

Your email address will not be published.