آئی پی ایل کے لئے متبادل ماہ سیٹ،پی ایس ایل کے لئے بڑا خطرہ

پاکستان سپر لیگ 6 تاحال شیڈول ہے لیکن اس ماہ کے آخر میں اسٹیج کی تیاری ایک بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ چند دنوں بعد ملک سمارٹ لاک ڈائون کی جانب جارہا ہے.درمیان میں آنے والی عید الفطر اوراس موقع پر عوام کا میل ملاپ کورونا کی صورتحال کی بہتر عکاسی کرے گا،ایسے میں تھوڑی بے احتیاطی بہت سے مسائل کو جنم لے گی،چنانچہ موجودہ تصویر میں پی ایس ایل 6کے باقی میچز کا انعقاد الگ سے ایک رسکی کام ہوگا لیکن امید پر دنیا قائم ہے اور حقیقی دنیا کچھ اور ظاہر کر رہی ہے.

فرض کرلیں کہ پاکستان سپر لیگ کوروناکی وجہ سے اب بھی مکمل نہ ہوسکی تو کب ہوگی،یہ فکر اس لئے بھی ضروری ہے کہ متبادل پلان ابھی سے سوچنا پڑے گا کیونکہ بھارتی کرکٹ ایوانوں سے آئی پی ایل کے التوا کے ساتھ ہی اس کے انعقاد کی ممکنہ تاریخ ابھی سے سامنے آگئی ہے.ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے سوچا ہے کہ لیگ کے باقی میچز ستمبر میں کروائے جائیں،اس ماہ بھارت اور انگلینڈ کی سیریز کھیلی جانی ہے،اس کے ساتھ ایک مختصر سی ونڈو بناکر لیگ کے باقی میچز کروادیئے جائیں کیونکہ 18اکتوبر سے ورلڈ ٹی20 کھیلا جانا ہے.

پی ایس ایل 6عرب امارات لے جانے کی عجب تجویز،پی سی بی کا رد عمل،لیگ کا پھر التوا یقینی

پی ایس ایل 6جب ملتوی ہوا تھا تو پی سی بی نے جو ممکنہ تاریخیں دیں تھیں،ان میں ستمبر کا ماہ بھی تھا لیکن پھر اسے بعد میں جون میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،اب اگر آئی پی ایل ستمبر میں ہوئی اور پی ایس ایل جون میں نہ ہوسکی تو پھر پی ایس ایل کے لئے ستمبر کی ونڈو نہیں بچے گی اور پی سی بی کے لئے ایونٹ کا انعقاد ایک کھلا چیلنج بن جائے گا.

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلا فیصلہ کہ پی ایس ایل اپنے وقت پر ہوگی،کرنا ضروری ہے اور اس کا اعلان ایک ہفتہ کے اندر متوقع ہے جو التوا کا اعلان ہوسکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں