ٹوئٹر کے بعدحفیظ اور سرفراز اب میدان میں آمنے سامنے،آج ایک اور بڑامیچ،کیا ٹاس ہی فیصلہ کرے گا؟

عمران عثمانی
Image By kultejas
پاکستان سپر لیگ 2021 کے تیسرے روز پیر کو ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔آج ہونے والے میچ میں 2 باتیں نہایت ہی اہم ہونگی،ان کا ذکر آگے چل کر آئے گا،اس سے قبل یہ واضح ہو کہ سابق پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورلاہور قلندرز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہونگے،پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 7بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی۔کیا ہی اتفاق ہے کہ 2021کے پی ایس ایل میں قلندرز فتح کی پٹری پر سوار ہیں کیونکہ انہوں نے پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف جیت لیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاپنا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز سے ہار چکے ہیں۔
ناکام ٹیم اپنی الیون اور اپنی پالیسی میں تبدیلی کو دیکھے گی ،خاص کر سرفراز احمد کا اوپنر آنا شاید درست نہ سمجھا جائے لیکن اس کے علاوہ بھی بیٹنگ لائن میں تبدیلی ممکن ہے۔بائولنگ کی بات کریں تو دونوں سائیڈز کے پاس کوالٹی بائولرز موجود ہیں۔نسیم شاہ اور محمد حسین پاکستان کا مستقبل ہیں دوسری جانب شاہین آفریدی کے ساتھ دیگر پیسرز واسپنرز کھڑے ہیں تو اصل مقابلہ بیٹنگ کا ہوگا۔فخر زمان اور محمد حفیظ کے مقابلے میں کوئٹہ کے پاس تجربے کے حوالہ سے خود کپتان سرفراز احمد موجود ہیں لیکن دیکھنا ہوگاکہ وہ اپنی بیٹنگ میں کس قدر بہتری لاتے ہیں۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کاپہلا ٹی 20آج،وقت،موسم،ٹیموں اورمقابلے کی تفصیلات
لاہور قلندرز کا پی ایس ایل تاریخ میں اگر کسی بھی ٹیم کے خلاف ریکارڈ بہت بہتر ہےتو وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے،کمال بات ہے کہ اس نے اس ٹیم کے خلاف کھیلے گئے 10میچز میں سے 5 جیتے ہیں اور 5ہی ہارے ہیں،آسان لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ قلندرز کی ٹیم کسی بھی فرنچائز کے خلاف پی ایس ایل ہسٹری میں 5میچز نہیں جیت سکی لیکن صرف کوئٹہ کے خلاف اس نے اتنی فتوحات سمیٹی ہیں۔آخری 5میچز میں سے4 میں قلندرز جیتے ہیں اور ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ آخری 5میچز میں سے اکلوتی کامیابی گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں آج ہی کے دن حاصل کی تھی،اس کے بعد سے اب تک 2 سال ہوگئے ہیں،3بار آمنا سامنا ہوا اور تینوں بار قلندرز جیت گئے۔
پی سی بی کےپاگلوں اور احمقوں کی جگہ اگر میں ہوتاتو کیا کرتا،،شعیب اختر نے گانے پر تنقید کی بڑی وجہ بھی بتادی
پاکستان سپر لیگ کے موجودہ سیزن میں تو نئی بات یہ ہے کہ قلندرز ابھر کر سامنے آئے ہیں اور ماضی کی لیگز کے برعکس ان کا مورال اور ان کی قسمت بہتر ہے،اس لئے اب تو اور زیاد ہ اعتماد کے ساتھ اتریں گے۔اس میچ میں ایک اور بات بھی دیکھنے لائق ہوگی اور وہ ہے محمد حفیظ اور سرفراز کا ٹکرائو۔
چند دن قبل ٹویٹر کے آمنے سامنے کے بعد گرائونڈ میں یہ پہلی مڈ بھیڑ ہوگی۔ماضی قریب کی تحریری جھڑپ تو یا د ہوگی جب محمد حفیظ نے رضوان کو نمبر ون وکٹ کیپر لکھا تھا تو سرفراز احمد نے جواب میں لکھا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والا ہر وکٹ کیپر ہی نمبر ون ہوتا ہے،اس پر محمد عامر نے سرفراز کی حمایت کر دی تھی جبکہ حفیظ نے مزید اختلاف کیا تھاا ور پھر مداحوں کے درمیان میں آنے کے بعد معاملہ گرم ہوگیا اور پی سی بی نے دونوں کو خاموش رہنے کا کہا تھا۔اس گرما گرمی کے بعد بھی دونوں کی کارکردگی اور جسمانی لینگویج دیکھنے لائق ہوگی۔
یہ معاملہ تو رہے گا ہی،ایک اور اہم معاملہ بھی ساتھ میں چل پڑا ہے اور وہ ہے کہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہر میچ جیت رہی ہے،اب تک کے تمام 3 میچزمیں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کی،پہلے بلے بازی کرنے والی سائیڈ کھل کر اسکور نہیں کرسکی اور بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیت گئی۔یہ سلسلہ اگر ایسا ہی چلا تو پھر موسم،وکٹ اور کنڈیشن پہلے بائولنگ کرنے والی ٹیم کے لئے ہی موزوں ہے تو ٹاس ہی میچ کے فیصلے کامدار بن جائے گا،گویا جو ٹا س جیتا،وہ فاتح،جو ٹاس ہارا،وہ ناکام ۔تو کیا اب ٹاس ہی فاتح ٹیم کا انتخاب کرے گا۔یہ تاثر اور رنگ بھی پی ایس ایل برینڈ،معیار کے خلاف ہے،اس لئے آگے بڑھ کر کسی نہ کسی ٹیم کو اسے بھی بدلنا ہوگااور بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے جیتنا ہوگا۔تو کیا لاہور قلندرز آج بعد میں فیلڈنگ کرکے اسے بدلیں گے اور جیتیں گے اور یا پھر اس میں پہل کوئٹہ والے کریں گے،مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ کام بھی شاید قلندرز ہی کریں،بھلے آج یا اگلے دنوں میں۔سرفراز احمد الیون اگر آج بھی ہار گئے تو کوئی بعید نہیں کہ ایونٹ کے دوران ان کی کپتانی ہی چلی جائے۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں گلیڈی ایٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناکام ہوگئے تھے اور کراچی نے معمولی ہدف پورا کردیا تھا،اسی طرح زلمی کی ٹیم بھی پہلے کھیلتے ہوئے قلندرز کے خلاف ناکام گئی اورمیچ ہارگئی تھی.پی ایس ایل 6 میں ہر ٹیم نے ایک ایک میچ کھیل لیا ہے.کراچی ،لاہور اور اسلام آباد ناقابل شکست گئے جبکہ کوئٹہ،پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ہار گئے،دوسرے میچ کی شکست کوئی بڑا فرق تو نہیں ڈالے گی لیکن وننگ کمبی نیشن اور ٹریک سے دور کردےگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں