کرک سین کے بارے میں

کرک سین اردو زبان میں کرکٹ کی ایسی ویب سائٹ ہے جس نے اپریل 2020سے اپنی شروعات کیں اور بہت ہی کم وقت میں اس نے دنیائے کرکٹ سے متعلق لمحہ بہ لمحہ خبروں،پیش گوئیوں،تبصروں اور متوقع عالمی حالات کے تنا ظر میں ایڈوانس تبصروں کے ساتھ اپنے قارئین بنالئے ہیں۔
کرکٹ کے میدانوں کی معمولی سی معمولی مگر اہم خبر کرک سین سب سے پہلے دینے کی کوشش کرتا ہے،کورونا کے تناظر میں معطل ہونے والی کرکٹ سرگرمیوں اور متوقع بڑے فیصلوں کے بارے میں کرک سین نے جو تجزیے اور خبریں پیش کیں،وہ لفظ بہ لفظ سچ ثابت ہوئی ہیں۔
کرک سین دنیا بھر میں ہونے والے انٹر نیشنل میچز و کرکٹ لیگز سے متعلق اسکور کارڈ اور بریکنگ نیوز بھی دیتا ہے،اس کے علاوہ ہر سیریز یا ایونٹس کے حوالے سے اس کے آغاز سے پہلے خصوصی ضمیمہ نما معلومات ،آرٹیکلز اورریسرچ سے بھر پور مواد اردو زبان میں فراہم کرتا ہے جس سے پڑھنے والوں میں پھر کوئی تشنگی باقی نہیں رہ جاتی ہے۔
کرک سین کا ایک مقبول عام سلسلہ دلچسپ و عجیب خبروں کے عنوان سےہے جس میں پڑھنے والوں کی دلچسپی کےلئے روز مرہ کی متعدد اہم خبریں شامل ہوتی ہیں۔

کھلاڑیوں اور نمایاں شخصیات کے انٹرویوز بھی شائع کئے جاتے ہیں۔

کرکٹ ٹیموں کی بدلتی رینکنگ،آئی سی سی کی ہر اپ ڈیٹ رینکنگ،پلیئرز کی رینکنگ بھی فوری شائع کی جاتی ہیں۔
کرکٹ سے متعلق تمام اہم ریکارڈز بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر فوری اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔ کرک سین پر کرکٹ ٹیموں کی اگلی مصروفیات،ایف ٹی پی،شیڈول،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،ورلڈ کپ سپر لیگ ،پی ایس یل،آئی پی ایل سمیت تمام کرکٹ ٹیموں کے اگلے شیڈول اور اسی طرح تمام اہم ٹی 20 لیگز کے پروگرام بھی اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔

کرک سین ویب سائٹ کا ایک مقبول ترین سلسلہ آج کا دن ہے،جس میں ماضی کے اہم واقعات تواتر سے روزانہ کی تاریخ کی مناسبت سے شامل کئے جاتے ہیں اور اگر حال کے آج میں کوئی میچ یا ایونٹ ہو،اس کا بھی باقاعدگی سے ذکر ہوتا ہے۔
کرکٹ تجزیے،تبصرے،پیش گوئی اور اہم واقعات بھی شائع ہوتے ہیں۔
کرک سین بناکسی فرق،بنا کسی تعصب اوربنا کسی مخاضمت کے تمام کرکٹ ممالک ،پلیئرز اور کرکٹ کی سرگرمیوں کی بلاامتیاز کوریج کرتا ہے۔
کرک سین اردو زبان میں پاکستان کی ا یسی ویب سائٹ ہےجہاں اس کے پڑھنے والوں کو دیگر ویب سائٹس کی نسبت زیادہ خبریں،تفصیلی معلومات اور اہم چیزیں فوری مل جاتی ہیں۔
کرک سین ویب سائٹ بنیادی طور پر اردو زبان کی ایسی ویب سائٹ ہے جوپاکستان کی قومی زبان میں کرکٹ کی تمام اہم خبریں اپنے پڑھنے والوں تک پہنچاتی ہے۔
کرک سین کا فیس بک پیج بھی ہے ،جہاں بعض اوقات لمحہ بہ لمحہ خبریں اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔اسکے لئے https://www.facebook.com/cricseen.official/ پر آپ جاسکتے ہیں۔
کرک سین ٹویٹر پیج

کرک سین اردو زبان میں کرکٹ کے کھیل کی ترقی اور اس سے محبت کرنے والوں کے علم میں اضافے کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور کرکٹ لورز کو فوری اپ ڈیٹ کرنا اپنا مشن سمجھتا ہے۔کرک سین پہلے دن کی طرح اپنا یہ مشن جاری و ساری رکھے گا۔کرک سین کی ایک بڑی ٹیم فرنٹ فٹ اور بیک فٹ پر موجود ہے جو ہر اہم ترین لمحات کو محفوظ کرکے آپ تک پہنچانے میں سرگرم ہے اور رہے گی۔