عابد علی کی ڈبل سنچری،انضمام کی خواہش پوری

ہرارے ٹیسٹ میں عابد علی نے انضمام الحق کی خواہش، پیش گوئی یا خبر جو بھی کہدیں. پوری کردی .انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز ڈبل سنچری بناڈالی. عابد علی 215 رنز پر ناٹ آئوٹ گئے.ان کے ساتھ 8 ویں نمبر پر کھیلنے والے نعمان علی نے کمال پر فارمنس دی لیکن وہ بد قسمت رہے اور 3 رنز کی کمی سے اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے. نعمان 97رنز بنا کر آئوٹ ہونے والے 8 ویں بیٹسمین تھے.

عابدعلی نے 407 بالز کا سامنا کیا.29 چوکے لگائے. 215 پر ناٹ آئوٹ گئے.

پاکستان نے 8 وکٹ پر 510 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی.موزاربانی نے 82 رنز دے کر 3 اور چیسورو نے 131 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں.

گزشتہ رات پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ عابد علی کو آج ڈبل سنچری مکمل کرنی چاہئے.انضمام نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ عابد ڈبل سنچری کر سکتے ہیں.

بابر اعظم سے کیوں اسکور نہیں بن رہا،انضمام الحق نے اصل وجہ بتادی

کرک سین نے انضمام الحق کی یہ خواہش نہ صرف شائع کی تھی بلکہ تفصیلی تبصرہ بھی شائع کیا تھا.