93 players,including Muhammad Hafeez,registered For Lanka Premier League,Sri Lanka Cricket,New Cricket Legue

لنکا پریمیئر لیگ ،محمد حفیظ سمیت 93کرکٹرز رجسٹرڈ

عمران عثمانی

سری لنکا کی پہلی لنکا پریمیئر لیگ کے لئے پاکستان کے ًمحمد حفیظ سمیت دنیائے کرکٹ کے 93 کرکٹرز کی رجسٹریشن کی تصدیق کر دی گئی ہے.28اگست سے 20 ستمبر تک شیڈول ایونٹ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹوٹل 23 میچزکھیلے جائیں گے.
سری لنکا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لنکن پریمئر لیگ میں انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونر پیسر لیام پلنکٹ،نیوزی لینڈ کے پیسر ٹم سائوتھی،ویسٹ انڈیز کےاوپنر ڈیون سمتھ کا نام بھی شامل ہے.5فرنچائزز کو 130 مقامی اور 30 غیر ملکی پلیئرز کا پول دیا جائے گا کہ وہ اس میں سے سلیکٹ کریں .ہر فرنچائز6 غیر ملکی کرکٹر رکھ سکے گی.کھلاڑیوں کی تنخواہ 10 ہزار ڈالرز سے 60 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے.4 وینیوز کو بائیو سیکیور ببل بنانے کی تیاریاں جاری ہیں.
پاکستان کے محمد حفیظ ٹی 20 سیریزکے لئے انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں.پاکستان کی ٹیم اپنا آخری میچ 2 ستمبر کو کھیلے گی اور قوانین کے مطابق واپسی کے بعد کووڈ-19 ٹیسٹ اور چند روزہ قرنطینہ بھی ضروری ہوگا.ایسے میں ان کی شمولیت تب ہی ممکن ہے کہ وہ انگلینڈ سے براہ راست سری لنکا چلے جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں