قومی ٹیم میں 4تبدیلیاں ،سرفراز کی آمد،ٹاس بھی ہوگیا،کرک سین کی 36 گھنٹے پرانی خبر سچ ثابت

رپورٹ : عمران عثمانی

جنوبی افریقا اور پاکستان کے مابین فیصلہ کن میچ کا ٹاس اس بار جنوبی افریقا نے جیت لیا ہے،انہوں نے توقعات بلکہ سنچورین کی کنڈیشن اور میچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے.

پاکستا ن کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کردی گئی ہیں.سرفراز احمد،حسن علی،محمد نواز اور عثمان قادر کی واپسی ہوگئی ہے جبکہ محمد حسنین،شاداب خان،دانش عزیز اور آصف علی ڈراپ ہوگئے ہیں.عثمان قادر کا ڈیبیو ہوگا.

فخرزمان کے لئے بڑا اعلان،آج فائنل،ٹاس اور میچ کس کا،ٹیم میں کون ،بابرکوہلی کو پچھاڑ سکتے

کرک سین کا یہ اعزاز ہے کہ اس نے 36 گھنٹے قبل اس وقت یہ خبر بریک کی تھی کہ جب کسی بھی جگہ اس حوالہ سے اس کا تصور بھی ممکن نہ تھا.قومی میڈیا میں بھی یہ باتیں 24 گھنٹے قبل شروع ہوئیں اور گزشتہ رات گئے اور آج صبح تک چل رہی تھیں .

کرک سین کا دوسرا اعزاز یہ ہے کہ ٹاس کے حوالہ سے اس کا کیا گیا تجزیہ بھی 100 فیصد درست ثابت ہوا ہے.ٹاس کے حوالہ سے کرک سین نے ساڑھے 12 گھنٹے قبل پیش گوئی کی تھی کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی.

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم میں بھی 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں ،اس طرح میچ کھیلنے والے 22 پلیئرز میں سے 9 کھلاڑی تبدیل ہوگئے ہیں اور یہ ایک میچ کے حوالہ سے بڑی تبدیلی ہے اور میچ بھی ایسا ہے کہ جو فائنل کا درجہ حاصل کرچکا ہے.

فیصلہ کن معرکہ،سرفراز احمد کے ساتھ دیگر 2کون سے کھلاڑی فائنل،سیریزکا چیمپئن کون،بریکنگ نیوز

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین 3 ایک روزہ میچزکی سیریز 1-1سے برابر ہے،موسم زیادہ خراب رہنے کی پیش گوئی نہیں ہے،اول تو میچ ممکن ہوگا ورنہ تھوڑا سامتاثر ہوگا.سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالہ سے کرک سین کو ہر حال میں تمام ہم عصر پر فوقیت ہے کہ اس نے سب سے پہلے ان کی شمولیت کی تجزیاتی رپورٹ پیش کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں