دوسرا ٹی 20،کرک سین پیش گوئی سچ،پاکستانی وکٹیں بارش میں بہہ گئیں،کئی اہم خبریں

0 225

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان4 ٹی20میچزکی سیریزکا دوسرامیچ جاری ہے لیکن وکٹ پر پاکستانی کپتان کے موجود ہونے کے باوجود ٹیم منیجمنٹ بہتر پلان نہیں کرسکی،ٹاس کا سکہ ویسٹ انڈیز کےحق میں گرا اور اس نےپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا.گیانا میں آج اگر بارش نہ ہوئی تو دونوں ٹیموں میں رواں سیریز کا ایسا پہلا میچ ہوگا جو کہ مکمل طور پر کھیلا جائے کیونکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور ویسے بھی اب 3 میچز باقی بچے ہیں.اس طرح پاکستانی ٹیم بیٹنگ کرتی دکھائی دے گی.کرک سین کا یہ تجزیہ بھی 100 فیصد فٹ رہا ہے.
اچھے آغازکے باوجود بہتر اسکور نہیں کیا
پاکستانی ٹیم نے اچھے آغازکے باوجود بہتر اسکور نہیں کیا ہے اور بارش نے شکست کے سائے تھوڑے گہرے کردیئے ہیں کیونکہ پاکستانی اننگ کے دوران ہونے والی بارش کے سبب میچ روکنا پڑا،اس وقت تک گرین کیپس نے 16 اوورز میں 2 وکٹ پر 134 اسکور کر رکھے تھے لیکن ٹیم کے لئے اچھی خبر یہ ہوئی کہ میچ تھوڑی دیر بعد دوبارہ شروع ہوگیا اور 17ویں اوور کی پہلی بال پر بابر اعظم آئوٹ ہوگئے،انہوں نے 40 بالز پر 51کئے.اس سے قبل یعنی بارش سے تھوڑی دیر پہلے محمد رضوان 46 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے،انہوں نے 36 گیندوں کا سامنا کیا،2 چھکے اور 2 چوکے لگائے جب کہ بابر اعظم نے 2 چھکے اور 4 چوکے لگائے.شرجیل خان 20کرکے پہلے ہی آئوٹ ہوگئےتھے.17واں اوور نہایت مایوس کن رہا اور صرف 5 رنزبنے جب کہ وکٹ پر فخر اور حفیظ موجود تھے لیکن اگلے اوور میں حفیظ بھی 6 کرکے چلتے بنے،ان کی ناکامی کا سلسلہ دراز سے دراز ہوتا جارہا ہے.فخرزمان بھی نہ چل سکے اور 15 اسکور کرسکے،حسن علی صفر کرکے گئے،ایسا لگا کہ بارش نے پاکستانی وکٹیں بہادیں.قسمت کے دھنی صہیب مقصود ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور 5ہی کرسکے،پاکستانی ٹیم 8 وکٹ پر157 رنز کرسکی.جیسن ہولڈر نے26 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں.میزبان ٹیم کوفتح کے لئے 158 رنز بنانے ہونگے،وکٹ اتنی آسان نہیں ہے،اس لئے اچھا مقابلہ ہوسکتا ہے.پاکستانی اسپنرز کے کردار کا فیصلہ کن رول ہوگا.
علی الصبح سب سے آگے،سب سے پہلے خبر بریک
کرک سین نے علی الصبح سب سے آگے،سب سے پہلے خبر بریک کی تھی کہ اعظم خان سر پر بال لگنے سےہسپتا ل داخل ہوگئے،وہ دونوں ٹی 20میچز سے باہر ہوگئے ہیں،ان کی جگہ مصباح اینڈ کمپنی نے کو موقع دیا ہے.پاکستانی ٹیم دوسرے میچ کے لئے ان پلیئرز پر مشتمل ہوگی.ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اعظم خان کی جگہ صہیب مقصود کو فائنل الیون میں شامل کرلیا گیا.کرک سین نے علی الصبح یہ پیش گوئی کی تھی کہ صہیب مقصود ہی خوش قسمت ہونگے.
خبر دوبارہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں.
پاکستان کو جھٹکا،اعظم خان ہسپتال منتقل،صہیب پھر خوش قسمت؟
قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شرجیل خان اور محمد حفیظ شامل ہیں.فخر زمان، صہیب مقصود، شاداب خان اور حسن علی بھی فائنل الیون میں شامل کئے گئے ہیں.محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر بھی ٹیم کا حصہ ہیں.جب کہ محمد نواز، فہیم اشرف، سرفراز احمد اور حارث رؤف فائنل 15 میں شامل ہیں.
مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کی انجری میں بہتری آئی ہے.اعظم خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا.قومی کرکٹر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے ساتھی کرکٹرز سے ملاقات کی ہے.
ٹی 20 کا ریکارڈ نہایت ہی شاندار
پاکستان کا ویسٹ انڈیز میں ٹی 20 کا ریکارڈ نہایت ہی شاندار ہے .ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 میچز میں سے 5 جیتے ہیں اور 2 ہارے ہیں جب کہ ایک میچ بارش کی نذر رہا ہے .اوور آل میچز میں بھی 14 میں مقابلہ ہوا ہے اور پاکستان کو 11 میچز میں فتح ملی ہے.اس اعتبار سے بابر اعظم کو برتری ہے لیکن اس اچھے ریکارڈ کے ساتھ ناکام پرفارمنس گلے کا طوق بنے گی.شکست ناقابل برداشت متصور ہوگی.یہ بات قومی کرکٹرز کو ذہن نشین کرنی ہوگی کیونکہ کیریبین میدانوں میں گرین کیپس کا گزشتہ سے گندا ریکارڈ پوری ٹیم منیجمنٹ کو بہا کر لے جائے گا.
ایک جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل رہی ہے تو دوسری جانب میدان سے باہر پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوگئے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ بھارتی بورڈ کا کشمیر پریمئر لیگ میں غیر ملکی پلیئرز کو کھیلنے سے روکنا اور دھمکیاں دینا ہے.اس کی تصدیق کئی غیر ملکی پلیئرز کرچکے ہیں اور انہوں نے پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا ہے.پی سی بی نے اپنے رد عمل میں بھارتی بورڈ کی حرکت کو اسپرٹ آف گیم کے خلاف قرار دیتے ہوئے آئی سی سی پلیٹ فارم سے کارروائی کی دھمکی دی ہے اور بھارت کے اس عمل کو مسترد کیا ہے .
اہم سوال یہ ہے کہ پی سی بی کا یہ بیان کیا غیر ملکی پلیئرز کی آمد میں بحالی کا کردار ادا کرے گا؟ایسا لگتا ہے کہ نہیں تو پھر آئی سی سی ٹیبل سے کیا کارروائی ممکن ہے؟اس کا اندازا لگانا کوئی مشکل امر نہیں ہے .مزا تو تب تھا کہ پی سی بی ان روکے جانے والے پلیئرز کی آمد کو یقینی بناتا اور یا پھر ان کی جگہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز سےمعاہدے کرکے انہیں یہاں لایا جاتا.اگر ایسا ہوگا تو بات بنے گی.جواب جائے گا ورنہ دوسری صورت میں پی سی بی کی پسپائی متصور ہوگی.دنیا میں 7 کھلاڑی ایسے ضرورمل جائیں گے جو ضمیر کی سنتے ہوئے پی سی بی کو مثبت جواب دیں گے.پاکستان کرکٹ بورڈ اگر اس سے ہٹ کر جوبھی اعلان کرے گا یا کسی کو زبانی کلامی کچھ کہے گا ،اس کا سرےسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا.
ایک بات اور بھی دیکھنے والی ہوگی
ایک بات اور بھی دیکھنے والی ہوگی کہ پاکستان کے سابق کرکٹرز جیسے رمیز راجہ،انضمام الحق اور شعیب اختر بھارت کے اس عمل پر کیا کلام کرتے ہیں.عام طور پر وہ ایسے موضوعات سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں.ابھی تک ان سمیت اور بھی خاموش ہیں جو کھوکھلے موضوعات پر تو خوب گرجتے اور برستے ہیں.شاہد آفریدی نے البتہ رات گئےبھارت کو ہدف تنقید بنایا ہے اور کہا ہے کہ سیاست کا کرکٹ سے تعلق نہیں ہونا چاہئے.
ورلڈ ٹی 20 سے قبل کی یہ گرما گرمی پاک ،بھارت کرکٹ میچ کو ایک نئی جلا بخشے گی.فینز کا لہو بھی گرمائے گی اور اسی طرح دیگر موضوعات پر بھی خوب گرما گرمی دکھائی دے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.