کرک سین کی 16 گھنٹے قبل خبر کی تصدیق،انگلینڈ اور مورگن پاکستان آئیں گے

0 47

کرک سین کا اعزاز،ہوبہو خبر 16 گھنٹے قبل دی
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی ذمہ دار ذرائع سے خبر بریک کرے اور اس کے 16 گھٹوں بعد اس کی اعلیٰ پیمانے پر تصدیق ہوجائے ،مگر کرک سین کا یہ اعزاز ہے کہ وہ ہر اہم معاملہ پر سب سے پہلے اور سب سے آگے خبرٰیں بریک کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے.کرک سین نے گزشتہ رات یہ خبر دی تھی کہ انگلش ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آئے گی،یہ بڑی بات شاید نہیں تھی،اس میں بڑی خبر یہ تھی کہ وہ نہ صرف آئے گی بلکہ اس کے سپر اسٹارز بھی ساتھ ہونگے اور کرک سین نے لکھا تھا کہ اوئن مورگن کپتان ہونگے،یہ دعویٰ اس لئے آسان نہیں تھا کہ اس وقت آئی پی ایل کے اہم ترین میچز ہونگےمگر پی سی بی نے ابھی تصدیق کر دی ہے اور شیڈول بھی جاری کردیا ہے.کرک سین کی خبر کے لئے یہاں کلک کریں .
آئی پی ایل یا دورہ پاکستان،سپر اسٹارزکہاں ہونگے،انگلینڈ سے دھماکے دار خبر آگئی
لاہور(پی سی بی پریس ریلیز،کرک سین سین ڈیسک رپورٹ )
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم راولپنڈی میں دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وسیم خان ،پی سی بی چیف کا نیا بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ ایف ٹی پی کے مطابق انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کو 2022 میں وائیٹ بال سیریز اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کی ورلڈ چیمپنز ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کا پہلا اور ویمنز کرکٹ ٹیم کا نمبر دوسرا ہے۔یہ تمام میچز پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر یہ تمام میچز اب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے ہیں۔ ہمیں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کرنے پر خوشی ہے، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا یہ 2005 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔دونوں ٹیموں کا یہ پاکستان کا اضافی دورہ ہے۔
انگلینڈ بورڈ میں کیا چلتا رہا
یہ پروگرام پہلے سے طے تھا کہ مرد وخواتین ٹیمیں پاکستان آئیں گی لیکن نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ جو کیا وہ بری مثال تھا کہ اس نے اپنے ٹاپ پلیئرز آئی پی ایل کے لئے روانہ کردیئے اور پاکستان میں بی ٹیم بھیج دی،یہ انتہائی منفی مثال تھی اور انگلینڈ سے بھی ایسا ہی بعید تھا لیکن کرک سین نے اپنے ذرائع سے گزشتہ رات یہ بات تصدیق کے ساتھ شائع کی تھی کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا،انگلینڈ کے اصل کپتان ہی پاکستان آئیں گے اور ٹیم کی قیادت کریں گے.چنانچہ پی سی بی نے خبر کی اشاعت کے 14سے 16 گھنٹے بعد آج اس کی تصدیق کی ہے اورتفصیلات جاری کی ہیں لیکن کرک سین کے مطابق بعض انگلش کرکٹرز سے بورڈ نے پہلے دورہ پاکستان پر بات کی،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ قریب تمام پلیئرز نے خوشی کا اظہار کیا،اب 13 اور اکتوبر کے میچز کے لئے انگلینڈ کے صف اول کے پلیئرزشپاکستان میں قدم رکھیں گے.
مرد وخواتین ٹیمیں ایک ساتھ
انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بالترتیب این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں اسے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔ 13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 19،17 اور 21 اکتوبر کوراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کا مسلسل 2 سال دورہ پاکستان
کہاں انگلش ٹیم نے 2005میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا اور کہاں اب وہ اوپر تلے 2 سال پاکستان میں کھیلیں گے،اگلے سال وہ ایک روزہ سیریز اور ٹیسٹ کرکٹ کے لئے پاکستان آئیں گے،وہ دورہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگا جب کہ اس سال ورلڈ ٹی 20کی تیاری اور خیر سگالی دورہ کے لئے یہ سب ہے.نیوزی لینڈ اس سے قبل آئے گا جب کہ آسٹریلیا اگلے سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کرے گا،.اس طرح 6 ماہ بعد پاکستان انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی اور تمام ٹیموں کی پھر سے میزبانی کرنے والا ملک بن جائے گا.
ای سی بی کا رد عمل
انگلینڈ کرکٹ بورڈ حکام نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور اس دورے کے لئے ہم پرجوش ہیں.ذمہ دار ذرائع کے مطابق ای سی بی کے ٹاپ حکام بھی پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے متعدد غیر ملکی مگر اہم پلیئرز وشخصیات کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے مکمل تفصیلات کنفرمیشن کے بعد جاری ہونگی.کورونا کے جو بھی حالات ہوئے،انگلش ٹیم ہر حال میں پاکستان کا دورہ کرے گی.اس سال دونوں ممالک انگلینڈ میں ٹی 20سیریز کھیل چکے ہیں.
انگلینڈ کی 2 ٹیموں کے دورہ پاکستان کاشیڈول
اکتوبر9: انگلینڈ مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد
اکتوبر13: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز؛ پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹونٹی ڈبل ہیڈرز)
اکتوبر14: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز؛ پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹونٹی ڈبل ہیڈرز)
اکتوبر17: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)
اکتوبر19: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)
اکتوبر21: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)
یہ بھی دلچسپی سے خالی نہیں
رمیز کو لارڈز میں دلہا مل گیا،انضمام کی بھارت سے ایک خواہش ،دلچسپ رپورٹ

Leave A Reply

Your email address will not be published.