یونیورس باس,پہلی انٹری,کوہلو بلوچستان,سب,گول

یونیورس باس کی پہلی انٹری،کوہلی کا سب کچھ گول کردیا،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی
آئی پی ایل میں بھارتی کپتان ویرات کو ہلی کو 440وولٹیج کا جھٹکا لگ گیا،یونیورس باس کی پہلی انٹری نے کوہلی کا سکہ گول کردیا،مرواں سیزن کے پہلے ہی میچ میں انہوں نے ہاف سنچری بنالی ۔رائل چیلنجرز بنگلور جیتا ہوا میچ ہارگئی،کنگز الیون پنجاب نے آخری گیند پر چھکےکی صورت میں8وکٹ کی کامیابی کو گلے لگایا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کوہلی کا ٹاس جیتنا،پہلے بلےبازی کرنا بھی غیر مفید رہا،حالانکہ رائل بنگلور نے کوہلی کے 48رنزکی بدولت 6وکٹ پر171رنزبنائے،کرس مورس کے 25 کے علاوہ کوئی بھی 23سے بڑی اننگ نہ کھیل سکا۔محمد شامی نے 45 اور ایشون نے صرف 23رنزدیکر 2،2وکٹیں لیں۔
جواب میں کنگز الیون پنجاب نے کے ایل راہول کے 61،اجیت اگروال کے 45رنزکی مدد سے خوبصورت پیش قدمی کی لیکن ایونٹ میں جلوہ گر ہونے والے کرس گیل نے 53کی اننگ کھیل کرفتح قریب کردی،ٹیم کو آخری بال پر فتح کے لئے ایک رن درکارتھا،نکولس پورن کی یہ اننگ کی پہلی بال تھی جو چھکے کی صورت میں بائونڈری سے باہر گئی،کنگز الیون نے ہدف 2 وکٹ پر پورا کرکے میچ جیت لیا۔چاہل 35رنزدیکر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے،باقی کوئی گیند باز چمتکار نہ دکھاسکا،ایک کھلاڑی کرس گیل رن آئوٹ ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں