ہیڈنگلے لیڈز،بھارت 54 سال سے ناقابل شکست،انگلینڈ نے نیا حل نکال لیا
تجزیاتی رپورٹ : عمران عثمانی
انگلینڈ کرکٹ کے ایوانوں میں زلزلہ ہے.بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں خسارہ ہے.2 میچز ہوچکے.ایک ڈرا تھا تو دوسرے میں بھارت کامیاب.ہوم آف کرکٹ میں انگلینڈ ناکام رہا.بھارت نے تاریخ میں تیسری مگر بڑی یادگار کامیابی اپنے نام کی.سیریز میں برتری مسلمہ ہوئی.اب ایک اور معرکہ ہے.کل 25 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں تیسرا ٹیسٹ شروع ہوگا.انگلینڈ زخم خوردہ اور بھارت شاد ہے.فیورٹ ہے اور نفسیاتی برتری لئے ہوئے ہے.
لیڈز میں بھارت،انگلینڈ ٹیسٹ کاریکارڈ
ہیڈنگلے لیڈز میں بھارت کا ریکارڈ دیکھا جائے تو دلچسپ حقائق ملیں گے.نتیجہ میں یہ آسانی ہوگی کہ کون فیورٹ ہوسکتا ہے.بھارت نے لیڈز کے تاریخی مقام پر پہلا ٹیسٹ 1952 میں کھیلا.آخری بار 2002میں ایکشن میں آیا.گزشتہ 19 برسوں میں متعدد دوروں کے باوجود یہاں میچ نہیں کھیلا.اب تک 6 ٹیسٹ یہاں ہوچکے ہیں.بھارت نے 2 جیتے ہیں.3انگلینڈ کے نام رہے.بھارت کی بیٹنگ لائن نے 628 کا بڑا مجموعہ بھی یہاں بنارکھا ہے.
ہیڈنگلے کے تمام 6 میچز کا احوال
لیڈز کا تاریخی میدان ہے.انگلینڈ کا پرانا ٹیسٹ سنٹر ہے.ایک بات اس کے خلاف ہے.اسے یہاں بھارت کو زیر کئے بہت پرانی بات ہوگئی ہے.کیا ہی اتفاق ہے کہ1952 کے پہلے،1959 کے دوسرے اور 1967 کے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت ہارا.اس کے بعد ویل الٹا چل رہا ہے.1979 کا ٹیسٹ بھارت نے یہاں ڈرا کھیلا.1986 کے دورے میں 279 رنز سے انگلینڈ کو مات دی.2002کا ٹیسٹ تو اننگ اور 46رنزسے اپنے نام کیا.نتیجہ یوں نکلتا ہے.انگلینڈ یہاں بھارت کو 54 سال سے ہرا نہیں سکا.بھارت 54 برس سے 3 ٹیسٹ کھیل کر ناقابل شکست ہے.ہیڈنگلے لیڈز سے بھارت کے لئے یہ سب سے اچھی خبر ہے.
ہیڈنگلے میں انگلینڈ کا حال
لیڈز کی ٹیسٹ تاریخ طویل ہے.پہلا ٹیسٹ 1899 میں ہوا.122 سال بیت گئے.صرف 77 میچز ہوئے.انگلینڈ کے لئے اچھے نتائج نہیں .34 فتوحات ہیں.نتیجہ میں 25 شکستیں ہیں.یہ کہانی کمزور ریکارڈ کی ہے.اس کا مطلب ہے کہ مہمان ٹیمیں یہاں کامیاب ہیں.انگلینڈ اپنے اس ہوم سنٹر میں 2017سے نہیں ہارا.آخری بار اسےویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ سے ہرایا تھا.اس کے بعد اگلے 2 سال اس نے پاکستان اور آسٹریلیا کو زیر کیا.گزشتہ سال یہاں کوئی میچ نہیں ہوسکا.
ٹاس بھی بھارت پر مہربان
جوئے روٹ الیون دبائو میں ہے.اہم پلیئرز باہر ہیں.اب مارک ووڈ بھی زخمی ہوگئے.بیٹنگ لائن بوجھ نہیں اٹھارہی.بائولنگ لائن ہلی ہوئی ہے.سٹورٹ براڈ لارڈز ٹیسٹ نہیں کھیل سکے.اسی طرح ٹاپ آرڈرز خراب ہیں.انگلینڈ کو میچ بچانے کے لئے غیر معمولی کارکردگی پیش کرنی ہوگی.ایک کے بعد ایک شکست اس کا ہوم سیزن خراب کردے گی.ایک اور اتفاق بھی ہے.ٹاس کا سکہ بھارت کے حق میں زیادہ گرا ہے.6میں سے 4 میچزکا ٹاس بھارت کے حق میں رہا.
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل
ویرات کوہلی الیون پریشرسے آزاد ہے.انگلینڈ میں اس وقت شہ سرخیوں میں ہے.بیٹنگ اسکواڈ تجربہ کار ہے.بائولنگ لائن اپ خطرناک ہے.ماہرین کے نزدیک تاریخ کی بہترین ٹیم ہے.ہرکوئی اس کی فتح کی پیش گوئی کررہا ہے.انگلینڈ کا جیتنا ناقابل یقین کارنامہ سمجھا جائے گا.یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز ہے.بھارت ایک کامیابی اور ایک ڈرا میچ کے بعد 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے.یہ الگ بات ہے کہ 16میں سے 2 پوائنٹس سلو اوور ریٹ کی نذر ہوچکے.انگلینڈ کے 2 پوائنٹس ہیں.
لیڈز میں ریکارڈ کس کا اچھا
کرک سین نے ٹرینٹ برج ناٹنگھم کا ریکارڈ بھی پیش کیا تھا.وہاں بھارت فیورٹ تھا،برتری کے ساتھ آگے رہا.بارش کے سبب جیت نہیں سکا.لارڈز کا ریکارڈ بھی لکھا تھا.بھارت اس کی روشنی میں فیورٹ نہیں تھا.صرف آخری 2 سیشنز میں جیت گیا.اس میں انگلینڈ کی بزدلانہ کھیل کا اہم رول تھا.اب ہیڈنگلے لیڈز کا ریکارڈ سامنے ہے..انگلینڈ کی فتوحات بے شک زیادہ ہیں.بھارت نصف صدی سے ناقابل شکست ہے.یہ ریکارڈ بھی اس کے حوصلے کا سبب بنے گا.ٹاس کا کردار اہم ہوگا.موسم کا بھی رول ہوگا.فیورٹ بھارت ہے.انگلینڈ کم بیک کی صلاحیت رکھتا ہے.
ہیڈنگلے لیڈز کی پچ بائونسی
انگلینڈ نے اس بار بھارت کے شکارکا منصوبہ بنایا ہے.تیز اور بائونسی پچ بنائی ہے.بھارتی بیٹنگ لائن کا کڑا امتحان ہوگا.انگلش پیس اٹیک نے اگر فائدہ اٹھالیا تو مہمان ٹیم سے 300 اسکور بھی نہیں بنیں گے.میزبان بائولرز کا ایک مکمل سیشن ایسا درکار ہوگا،جب وہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہ دے.جوئے روٹ فارم میں ہیں.اس کے مقابل ویرات کوہلی کو مشکلات ہیں.طویل عرصہ سےسنچری اننگ نہیں کھیل سکے.یہ ٹیسٹ ان کے لئے بھی کڑا امتحان ہوگا.
گھر سےباہر ہارنے کے بعد اپنے ملک میں شکست کا ڈر
بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹیسٹ ستمبر کے شروع اور پانچواں ٹیسٹ 14 ستمبر سے ہوگا.اگلا موسم مزید سرد ہوگا.یہ میچ جیتنے کا مطلب سیریز بچانا ہوگا.پھر انگلینڈ اگلے 2میچ جیت کر سیریز ڈرا کرسکے گا.دوسری جانب انگلش ٹیم اس میچ کو اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ سیریز دلچسپ رہے.انگلینڈ کے لئے کڑا ٹیسٹ ہے.اس سال کے شروع میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز ہارچکے ہیں.گویا ملک سے باہر بھی ناکام ہیں اور گھر میں بھی پٹے تو بھارت کا سکہ چمکے گا.
لیڈز سے موسم کے بارے میں اہم اپ ڈیٹ
ہیڈنگلے لیڈز میں موسم بہتر رہے گا.اس طرح بارش یا خراب روشنی میچ کو متاثر نہیں کرے گی.دونوں ٹیموں کا کڑا ٹیسٹ ہوگا.ماحول سازگار رہے گا.ہر ایک کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا.شکست کا جواز کسی کے پاس نہیں ہوگا.
یہ خبر بھی دلچسپی میں بڑھ کر ہے
پاک افغان ون ڈے سیریز ملتوی،کرک سین کا29 جون کا تجزیہ سچ