Ipl20202020

ہنوز دلی قریب است،آئی پی ایل ٹرافی کی حتمی جنگ آج،دفاعی چیمپئن ممبئی رکاوٹ

عمران عثمانی

زیادہ سے زیادہ 40 اوورز،حد ایک سپر اور اوور ،بہت حد تو 2 سپر اوورز۔
اس کے بعد آئی پی ایل 2020کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔دبئی میں آج منگل 10نومبر کو بھارتی دارالحکومت اور ممبئی انڈینز کے مابین فیصلہ کن جنگ ہوگی۔
یہ سوال کہ کون فیورٹ ہے ؟ اور کون جیت سکتا ہے؟
اس کے جواب سے قبل یہ آگاہی ضروری ہے کہ
ممبئی انڈینز ایونٹ کی ٹاپ ٹیم رہی،پہلے کوالیفائر میں اس نے دہلی کو بچھاڑ دیا تھا۔
ممبئی انڈینز ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے اور ٹائٹل کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔
ممبئی انڈینزاس سے قبل 4 بارآئی پی ایل ٹرافی لہراچکی ہے۔
اس کے مقابلے میں بھارتی دارالحکومت ٹیم نے پہلی بار فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
گویا فائنل کے حوالہ سے ناتجربہ کاری اور جاری ایونٹ کے حوالہ سے مسلسل ناکامی بھی اس ےکمزور بنارہی ہے،تو جواب تو واضح ہی ہوگیا ہے۔ممبئی انڈینز کے پاس فارم اور ٹائٹل جیتنے کا ایک زبردست تجربہ ہے۔ روہت شرما نے 5 آئی پی ایل ٹائٹل ، کیرون پولارڈ نے 4 ، ہاردک پانڈیا نے 3 اور جسپریت بمراہ ، کرونال پانڈیا اور سوریا کمار یانے 2،2 بار ٹرافی اٹھائی ہے لیکن دارالحکومت ٹیم میچ جیتنے والوں میں سے ایک ضرور ہے۔
اس لیگ میں ممبئی نے روان سیزن میں دہلی کو ڈبل انداز میں مارا پیٹا تھا،5وکٹ اور پھر 9وکٹ کی جیت تھی،پھر کوالیفائر میں 57رنزکی شکست دی۔
باہمی مقابلوں میں ممبئی کو 12-15سے سبقت حاصل ہے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح ہوکہ اس سال بھارتی دارالحکومت آئی پی ایل جیت سکتا ہے کہ روایت کبھی غیر متوقع انداز میں الٹ پڑجاتی ہے۔
کیگیسو ربادا اب تک 29 وکٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بمراہ 27کے ساتھ پیچھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں