گنگولی کی بچت ہوگئی، اگلے ماہ پھر سماعت،کرکٹ آسٹریلیا میں رخصتیاں

نئی دہلی،میلبورن(کرک سین رپورٹ)

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی اور سیکرٹری جے شاہ پر بوریا بستر گول ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے،بدھ کو بھارتی سپریم کورٹ نے اہم کیس کی سماعت مختصر سے وقت کے لئے کی اور پھر 2 ہفتے بعد کا وقت دیا لیکن بعد میں کیس لسٹ جاری ہوئی ہے اس میں 17 اگست کو اب سماعت مقرر کی گئی ہے۔اسطرح انہیں عبوری طور پر چند دن مل گئے ہیں لیکن لودھا کمیشن سفارشات کی روشنی میں وہ 27 جولائی کے بعد غیر قانونی صدربی سی سی آئی ہونگے البتہ اگر بعد میں سپریم کورٹ نے بورڈ کی اپیل پر فیصلہ ان کے حق میں دیا تو پھر صورتحال درست ہوجائے گی۔یہ صورتحال سیکرٹری جے شاہ کی ہے،لودھا کمیشن سفارشات کے مطابق بھارتی کرکٹ سسٹم میں 3،3 سال کے 2 ادوار کے بعد عہدیدار کو گھر جانا ہی ہوگا،گنگولی کی3 سالہ تقرری گزشتہ سال اکتوبر میں بورڈ کے صدر کے طور پر ہوئی ہے لیکن بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن آفس میں 5 سال گزارچکے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ میں تو وقتی بچت ہوگئی ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا بورڈ میں موجود پہلی خاتون ڈائریکٹرجیکوئی ہی اپنے وقت سے قبل گھر جانے پر مجبور ہوگئی ہیں کیونکہ ان کے ساتھ موجود مائیکل کیس پرووکز نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے،بورڈ نے نئی تقرریوں کے لئے تازہ درخواستیں مانگی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں