گنگولی قرنطینہ،ڈی ویلیئرزباپ،انوشکا شرما خوش،مصباح اور اکرم پھنس گئے،رباداآئوٹ،اہم خبریں

عمران عثمانی کا کرک سین

بھارتی کرکٹ بورڈ کےسربراہ ساروگنگولی قرنطینہ میں چلے گئے لیکن تاحال انہیں کورونا کی شکایت نہیں ہوئی ہے،اس کے باوجود کورونا میں جانا اس لئے ضروری ہوا کہ انکے بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،بھارتی بورڈ کے سربراہ اپنا بھی کورونا ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔
ڈی ویلیئرز کے ہاں تیسرا بچہ،بھارتی کپتان کی اہلیہ کی مبارکباد
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے ہاں لاک ڈائون کے دوران بچہ کی پیدائش ہوئی ہے،ڈی ویلیئرز کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کو ہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی ڈینیئل کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی ایتھک کوڈ نے مصباح اور وسیم اکرم سمیت سب کو جکڑ لیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ایتھک کوڈرولز کے نفاذ کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق،ویمنز ٹیم کی ہیڈ عروج ممتاز اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کے مفادات کو ضرب پہنچےگی اور مفادات کے تصادم کے کیس کا سامنا ہوگا کیونکہ ان کے پاس ملٹی پل رولز ہیں،پی ایس ایل فرنچائزز کی کوچنگ سمیت اور امور بھی یہ دیکھتے ہیں،پی سی بی کے ایتھک کوڈ کی خلاف ورزی پر انہیں کارروائی کا سامنا ہوگا جس کے بعد ہر حال میں انہیں اپنے کردار محدود کرنے ہونگے۔
ربادا اورکرس واکس 3ٹیموں کے سنگل میچ سے باہر
ہفتہ کو 3ٹیم کا ایک میچ ہونے جارہا ہے،یہ ایک قسم کاکرکٹ کانیا فارمیٹ ٹائپ شو ہوگا ،سنچورین میں جنوبی افریقا کے 24 کھلاڑی ایک میچ میں 8،8 کی 3 ٹیمیں بناکر انٹری ڈالیں گے،میچ سے 2 روز قبل
فاسٹ بائولر کیگیسو ربادا اور کرس مورس مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں ۔ربادا اور سساندا مگالا فیملی میں فوتگی کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ کرس مورس ذاتی وجوہ کی بنیاد پر آئوٹ آف ایکشن ہونگے
ویسٹ انڈین کپتان تاریخ رقم کرنے کے لئے پرعزم
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ میں تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں،ٹیم 32 سال بعد انگلش سر زمین پر سیریز جیتنے کی پوزیشن میں آئی ہے،وہ یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم انگلینڈ کو اولڈ ٹریفورڈ میں بھی جھٹکا دیں گے،پالیسی تیار ہے ،بس وقت کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں