گنگولی آئی سی سی چیئرمین شپ ریس سے آئوٹ یا۔۔۔۔؟خود ہی بتادیا،،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے آئی سی سی چیئرمین شپ کی ریس سے باہر کی راہ لے لی ہے،اتوار کو انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹاپ پوزیشن کے لئے مجھے کوئی جلدی نہیں ہے اور میں ابھی نہایت کم عمرہوں،ممکن ہے کہ مستقبل میں اس سے بہتر مواقع ہوں۔
http://cricseen.com/2020/07/12/%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%86%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%84%db%8c%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%b9%db%8c20-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2-%d8%ae%d8%aa%d9%85-%da%a9%d8%b1/
گنگولی نے یہ بات ایسے موقع پر کی ہے کہ جب آئی سی سی کی جانب سے طیئرمین شپ کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست سامنے آنے والی ہے،بظاہر انگلینڈ کے کولن گریوز اس سیٹ کے مضبوط امیدوار ہیں لیکن ویسٹ انڈیز بورڈ کے سابق سربراہ کیمرون بھی میدان میں آگئے ہیں ،گنگولی کا نام تواتر کے ساتھ میڈیا میں لیاجاتا رہا ہے لیکن اب عین موقع پرانہوں نے نہایت چالاکی کے ساتھ 2 باتیں کی ہیں،پہلی بات تو یہ کہ میں ابھی کم عمر ہوں اور مجھے چیئرمین آئی سی سی بننے میں کوئی جلدی نہیں ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ گنگولی اس مرتبہ اس سیٹ کے لئے نہیں جارہے ہیں۔
ان کی دوسری بات بڑی عجب ہے ،کہتے ہیں کہ اس کا حتمی فیصلہ بھارتی بورڈ کرےگا کہ وہ میری نامزدگی چاہتا ہے یا نہیں چاہتا۔صورتحال یہ ہے کہ گنگولی بھارتی بورڈ کے سربراہ ہیں ،اگر سربراہ نے فیصلہ کرنا ہے تو گنگولی کیا کہنا چاہتے ہیں اور بورڈ نے ہی فیصلہ کرنا ہے تو گنگولی کہہ کیا رہے ہیںْایسا لگتاہے کہ گنگولی کی دال نہیں گلی ہے اور وہ باعزت طور پر اپنا نام بھی آگے نہیں بھیج رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں