کیویز کا ٹائیگرز پرکاراوار،76 پر فارغ کرکے سیریز بچالی
ڈھاکا سے کرک سین رپورٹ
بنگلہ دیشی ٹیم خوش فہمی میں مار کهاگئی. کیویز کا سیریز ہاتهوں سے جانے کے آخری لمحات میں ٹائیگرز پر کارا وار،تیسرا ٹی 20 میچ جیت لیا.سیریز میں واپسی بھی کرلی . بنگلہ دیشی ٹیم کی برتری اب 2.1 ہوگئی ہے. میزبان ٹیم 128 رنز کے جواب میں قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی.2 بالیں قبل 76 پر خاتمہ پوا. کیویز نے 52 رنز سے جھپٹ کر دبوچا اور ٹائیگرز کو لہولہان کردیا.اسپنر اعجاز پٹیل نے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں.میک کونچی نے بهی 15 رنز دے کر 3 شکار کئے.
کیوی ٹیم کا یقین
ایک بات ماننی ہوگی۔کیوی ٹیم نے یقین رکھا۔پہلے کھیل کر 60 پر آئوٹ ہونا روز کا معمول نہیں ہوتا۔پھر گزشتہ میچ میں اسے جس انداز میں ہدف کے تعاقب میں مشکلات پیش آئیں۔اسنے ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کا سوچا ۔تیسرے ٹی 20میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اچھا اعلان کیا۔یہ الگ بات ہے کہ اننگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ایک وکٹ 16 پر گرنے کے بعد چھٹے اوور میں اسکور 46 ہوگیا تھا۔یہاں سے کچھ سمجھداری کی ضرورت تھی۔محمد صفی الدین نے اوپر تلے 2 آئوٹ کرکے کمر توڑدی۔نتیجہ میں کیویز کے 5 ٹاپ پلیئرز 62 کے قلیل اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔روندرا اور ول ینگ نے 20،20 اور فن آئلن نے 15 کی اننگز کھیلی۔
ہنری نکولس اور ٹام بنڈل کی اچھی کاوش
کیوی کپتان بھی جب آئوٹ ہوگئے۔ٹام لیتھم کی اننگ 5 پر تمام ہوئی ۔چھٹی وکٹ پر ہنری نکولس اور ٹام بنڈل نے اچھی کوشش کی اور یہ فائدہ ضرور ہوا کہ ٹیم 20 اوورز کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔مزید وکٹ نہیں دی۔ہنری نکولس 36 اور ٹام بنڈل 30 پر ناقابل شکست رہے۔ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 128 ہوگیا۔یہ ایک فائنٹنگ اسکور تھا۔بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر محمد صفی الدین رہے۔انہوں نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
بنگلہ دیش کی جوابی اننگ
بنگلہ دیش نے تعاقب شروع کیا تو اسے بھی مشکلات رہیں۔23رنزکے آغاز کے بعد نیا ڈرامہ ہوا۔23 پر پہلا نقصان لٹن داس کا تھا جو 15 کرسکے۔ایک رن کے اضافہ سے 24 پر مہدی حسن ایک ہی کرکے گئے۔پھر ایک رن کے اضافہ سے25 پر شکیب چلے گئے۔جو کھاتہ بھی نہ کھول سکے
بنگلہ دیشی بیٹسمین اپنے ہی بچھائے جال میں جکڑے گئے. ہر گزرتے اوور کے ساتھ وکٹیں گر رہی تھیں. 32 پر 5 اور 43 کے مجموعے پر مزید 2 وکٹیں گریں.43پر 6 آئوٹ ہوچکے تھے. کپتان محمود اللہ بھی ناکام بلے بازوں میں شامل ہوگئے. اس کا نقصان یہ ہوا کہ اوور ریٹ بڑھتا گیا. 13 اوورز میں 57مجموعہ تھا. 42 بالز پر 72 اسکور درکار تھے. اسی اسکور پر 7 ویں وکٹ گر گئی. جیتنے کی امید بھی ختم ہوچکی تھی.