کپتانوں کا کپتان کون،آئی سی سی مقابلہ میں عمران خان کو کوہلی پر سبقت حاصل

عمران عثمانی
Image By Twitter/ICC
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اپنی ہی ٹویٹ قدرے متنازعہ اور سیاسی بن گئی ہے،یہ کمنٹس سوشل میڈیا صارفین کے ہیں۔منگل کی صبح کی جانے والی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں ایسے کپتان بھی گزرے ہیں جن کی پرفارمنس کپتان بننے کے بعد ہی بلندیوں پر چلی گئی اور پھر کیریریئر کے اختتام تک وہ چھائے رہے،ان میں عمران خان،اے بی ڈی ویلیئرز،ویرات کوہلی اور میک لیننگ کے نام دیئے گئے تھے اور ان کی پرفارمنس بھی دی گئی تھی اور فیصلہ فینز پر چھوڑا گیا تھا کہ وہ رائے دے کربتائیں کہ ان میں سے سب سے زیادہ کامیاب اور کپتان کون ہے۔
بطور کپتان کون بڑا،آئی سی سی کا عمران خان کاکوہلی ودیگر سےمتنازعہ موازنہ،فیصلہ فینز پر چھوڑدیا
کرک سین نے ٹویٹ کے گھنٹے کے اندر اس کا خلاصہ پیش کردیا تھا اور تفصیلی تجزیہ میں بتایا تھا کہ یہ کئی اعتبار سے متنازعہ ہے،عمران خان کی کارکردگی ٹیسٹ کی دکھائی گئی ہے جبکہ باقی حرف کپتانوں کی ون ڈے کی ہے اور کرکٹ کا اصل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے،اس لئے یہ مقابلہ نہیں بنتا ہے۔دوسری وجہ یہ لکھی تھی ایک طرف آل رائونڈ پرفارمنس ہے اور دوسری جانب صرف بیٹنگ پر زور ہے،کسی کے کامیاب ہونے کا یہ پیمانہ بھی نہیں بنتا ہے۔
منگل کا دن گزرنے کے بعد رات گئے تک سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ کمنٹس کئے ہیں،کسی نے کہا ہے کہ آئی سی سی پر بھارت کا غلبہ ہے،اس لئے ایسا کیا گیا،کسی نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر عمارن خان کے لئے جال بن گیا،کسی نے کہا کہ ڈیڑھ ارب کی آبادی کے ملک بھارت کے مقابلہ میں فینز کی رائے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
Icc Voting
منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بجے رات تک عمران خان سب سے آگے تھے،ایک لاکھ 74646ووٹ پڑچکے تھے جس میں سے عمران خان 48 فیصد ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے جبکہ ویرات کوہلی کا 42فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرا نمبر تھا۔مقابلہ ختم ہونے میں 9گھنٹے کا وقت ابھی باقی تھا۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے ایسے ووٹنگ والے مقابلے ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن کرک سین نے جن 2 باتوں کی جانب اشارہ کیا ہے وہ اپنی جگہ ایک وزن رکھتی ہیں،اس لئے بہتر ہوتا کہ اس کا پیمانہ بہترانداز میں بنایا جاتا اورتمام مقابل کپتانوں کا ٹیسٹ فارمیٹ کی پرفارمنس کا احوال بیان کیا جاتا،اس کے لئے عمران خان کے دور کے کپتانوں کو سامنے لایا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں