کوہلی,کولکتہ,نائٹ,طویل,شکست

کوہلی الیون کےہاتھوں کولکتہ کی نائٹ طویل ،عبرتناک شکست

عمران عثمانی

آئی پی ایل 2020میں ویرات کوہلی کی ٹیم نے پرواز پکڑ لی ہے،پیر کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرزبنگلورنےکولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 82رنزکی بڑی شکست کے ساتھ اندھیرےمیں دھکیل دیا،فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں صرف 2وکٹ پر 194رنزبنائے،اے بی ڈی ویلیئرزنے صرف 33 بالز پر73رنزکی تیز اور تاریخی اننگ کھیلی۔ان سے قبل ایرون فنچ نے 47رنزبنائے،کپتان ویرات کوہلی 33رنزبناکر ناٹ آئوٹ گئے۔
نائٹ رائیڈرز 99رنز تک 8وکٹیں کھوچکی تھی،اس لئے فتح کی امید اننگ کے کسی بھی لمحہ نہیں رہی۔کرس مورس اور واشنگٹن سندر کی 2،2وکٹوں نے بیٹنگ لائن کی کمر توڑ کر رکھ دی۔شبمین گل 34 قابل ذکر اسکور کرسکے،ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 112رنزکر سکی۔انگلش کپتان اوئن مورگن سمیت 8بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
اس فتح کے ساتھ ہی رائل چیلنجرز بنگلور کے بھی ممبئی اور دہلی کی طرح 10،10 پوائنٹس ہوگئے ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ نے اس کی تیسری پوزیشن بنادی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں