کرک سین,تجزیہ,درست,برسات,ریکارڈز

کرک سین کا تجزیہ 100فیصد درست،چھکوں کی برسات میں نہلے پے دہلا،کئی ریکارڈز بن گئے

عمران عثمانی

آئی پی ایل میں شارجہ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ کا نتیجہ،اسکور اور چھکوں وچوکوں کی برسات کرک سین کے کئے گئے تجزیہ کے عین مطابق درست ثابت ہوئی۔
اتوار کو کھیلے گئے ہائی اسکورنگ شو میں متعدد ریکارڈز بھی ٹوٹ گئے لیکن بعد والی ٹیم نے نہلے پے دہلا دے مارا اور کرک سین نے اپنے تجزیہ میں کچھ یوں پیش کیا تھا،
آئی پی ایل میں اتوار کو ایک اور بڑے شو کی امید ہے،چوکوں اور چھکوں کی برسات متوقع ہے،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کا مقابلہ ہے۔اس طرح تگڑا بیٹنگ لائن دیکھنے کو ملے گا،200کا مجموعہ کوئی بعید نہیں اور جواب میں نہلے پے دہلا پڑ سکتا ہے اور 200کا جواب 200سے دیا جاسکتا ہے۔
مکمل تجزیہ کے لئے یہاں کلک کریں،
شارجہ میں آج چوکوں اور چھکوں کے ساتھ اسکور کی برسات متوقع،تگڑی ٹیموں کا تگڑا مقابلہ
شارجہ اسٹیڈیم میں کنگز الیون پنجاب نے صرف 2وکٹ پر 223رنزبنائے،کے ایل راہول اوراگروال نے پہلی وکٹ پراس سال کی ریکارڈ183رنزکی شراکت قائم کی مجموعی طورپر یہ آئی پی ایل کی تیسری بڑی شراکت تھی،گزشتہ سال 185 اور 184کی شراکت قائم ہوچکی ہیں لیکن اوپننگ شراکت کا ریکارڈ اس سال بنا ہے،اگروال 50بالزپر 106رنزبناکر آئوٹ ہوئے،کے ایل راہول69رنزپر آئوٹ ہوئے،بائولنگ میں جوفرا آرچر کو پڑنے والی مار قابل ذکر تھی،انہوں نے 4اوورز میں 46رنز دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں