کرکٹ بورڈ,چیئرمین سبکدوش,آئی سی سی,ٹاپ چیئر,خوش قسمت کون

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سبکدوش،آئی سی سی ٹاپ چیئر کے لئے خوش قسمت کون،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

آئی سی سی چیئرمین کے امیدوار انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کولن گریوز اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں،31 اگست 2020کو ان کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے اور وہ آئی سی سی چیئرمین کے اگلے امیدوار بھی ہیں ،لیکن۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین کے لئے بساط بچھادی گئی ہے،2019کے9ویں ماہ کے آغاز میں دھماکے دار خبر متوقع ہے،بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری خفیہ سفارتکاری مکمل ہوگئی ہے اور اگلے چیئرمین کے انتخاب کے طریقہ کار پر بھی اتفاق ہوگیا ہے جس کے بعد بھارتی بورڈ کے موجودہ سربراہ ساروگنگولی کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے لیکن بگ تھری کے ایک رکن انگلینڈ کی جانب سے شدید مزاحمت تاحال ہے۔ستمبر کے پہلے ہفتہ میں اہم اعلان متوقع ہے۔
ششانک منوہر کے سبکدوش ہونے کے بعد یہ عہدہ گزشتہ 2ماہ سے خالی ہے اور اس سیٹ کے لئے جوڑ توڑ مکمل ہوچکا ہے۔پرانے اعلان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سبکدوش ہونے والے چیئر مین کولن گریوز نے اس سیٹ پر آنا ہے لیکن درمیان میں بھارتی بورڈ کی جانب سے چلائی گئی مہم اور اسکے سربراہ ساروگنگولی کو اس سیٹ پر لانے کے مشن سے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں شدید تشویش پیدا ہوگئی تھی،یہی وجہ ہے کہ آئی سی سی اپنے ہاف درجن اجلاس میں بھی اس کا فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔
گزشتہ ماہ کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے بھی آئی سی سی کی اس سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کھیل کے منافی قرار دیتےہوئے فوری طور پر نئی قیادت منتخب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
قریب امکان یہی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنے امیدوار کولن گریوز کو ہی سامنے لائے گا لیکن بھارتی

اپنا تبصرہ بھیجیں