پی سی بی کے عمل پر افغان کرکٹ حکام کا رد عمل،سیریز کا مستقبل بھی بتادیا

0 228

کابل (کرک سین اسپیشل رپورٹ)
جیسا کہ کرک سین نے لکھا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تھوڑا جلدی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کیا.جمعہ کو جب پی سی بی نے اعلان کیا کہ افغانستان نے چونکہ ایک روزہ سیریز کا شیڈول نہیں دیا.پاکستان بھی اپنے کیمپ پر اخراجات نہیں کرے گا.یہ ایک عجب بات تھی کیونکہ یہ وہاں تو ہوتی ہے جہاں 99 فیصد امکانات سیریزکے التوا کی جانب جارہے ہوں.محض فرض کردہ باتوں پر ایسا فیصلہ کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے.بہر حال پی سی بی نے ایسا کیا.ٹیم کا اعلان موخر کیا.کیمپ ملتوی کیا.یہ تو واضح ہے کہ کرک سین نے اسی خبر میں لکھا تھا کہ آج رات یا کل افغانستان کا جواب آجائے گا.پی سی بی پھر 4 دن کا کیمپ لگائے گا.
افغان کرکٹ چیف کا رد عمل
جمعہ کی رات پھر کچھ ایسے تصدیق ہوئی کہ یہ سیریز ہوگی.افغانستان پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلے گا.اس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا اور یہ میچز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں آئیں گے.افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے صاف کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز ہوگی.افغان کرکٹ چیف کا یہ رد عمل پی سی بی کے حوالہ سے جاری خبروں کے بعد آیا ہے.پی سی بی ذرائع نے ٹیم کے کیمپ کو ملتوی کئے جانے کی بات کی.ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی.حامد شنواری کہتے ہییں کہ سب کچھ کنٹرول میں ہے.پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلیں گے.ورلڈ ٹی 20 بھی کھیلیں گے.ہم نئی متوقع حکومت یا گروہ سے رابطہ میں ہیں.آئی سی سی سے بھی رابطہ ہے.سب کچھ ٹھیک ہے.اگلے چند روز میں سب واضح ہوجائےگا.
پاکستان اور افغانستان کے میچز کا شیڈول
افغانستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگرچہ شیڈول جاری نہیں کیا لیکن کچھ اطلاعات ہیں.پہلا میچ 3 ستمبر کو ہوگا.دوسرا میچ 6 ستمبر اور تیسرا ایک روزہ میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا.یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے.دونوں ممالک کے لئے اہم ہے.پاکستان کے لئے تو بہت اہم ہے.حال ہی میں انگلینڈ میں ہار کر آئے ہیں.اس سے قبل جیسا کہ یہ بیان ہوچکا ہے کہ شاداب خان کپتانی کریں گے.بابر اعظم دستیاب نہیں ہونگے.حسن علی آرام کریں گے.شاہین آفریدی بھی نہیں کھیلیں گے.پاکستانی ٹیم میں نئے چہرے بھی ہونگے اور پرانے نام بھی ایکشن میں ہونگے.ٹیم کا اعلان اب ہفتہ کو متوقع ہے.افغانستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کابل میں جاری ہے.
افغانستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل
یہ ایک اہم معاملہ ہے.اس پر اے سے بی کے چیف ایگزیکٹو شنواری نے ملا جلا جواب دیا.کہتے ہیں کہ خواتین کرکٹ کا کوئی علم نہیں .کرکٹ بہر حال روشن ہے.مردوں کی ٹیم کھیلے گی.خواتتین کرکٹ کا جلد واضح ہوجائےگا.طالبان سے قریبی رابطہ ہوا ہے.ادھر سے اچھے اشارے ملے ہیں.کھیل کو کوئی دھمکی نہیں ملی.ہم ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں.ہم بہتری کی طرف جانا چاہتے ہیں.

پی سی بی نے کیوں جلدی کی

ویسے ایک بات ہے کہ جو بات سامنے آکر نہ کی جانی ہو.وہ کسی راسے سے کی جاتی ہے.اچھا تھا کہ پہلے متعلقہ بورڈ سے بات ہوتی.پھر آفیشل خبر جاری کی جاتی.اب آفیشل پلیٹ فارم پر خاموشی ہے جب کہ سرگوشیاں جاری ہیں.افغان کرکٹ بورڈ نے اب کھل کر کہدیا ہے کہ یہ سیریز ہوگی اور ہم اس کی تیاری میں ہیں.اس سیریز کا میزبان بھی افغانستان ہے.اسے اپنے کھلاڑیوں کو ملک سے روانہ کرنا ہے اور اس کے لئے کچھ مسائل ضرور موجود ہیں لیکن اسے طے کرنا زیادہ مشکل بات نہیں ہے.
پاکستان کرکٹ ٹیم اور ٹریننگ کیمپ
پاکستان کی حتمی ٹیم کا اعلان ہفتہ 21 اگست کو ہوگا.ٹریننگ کیمپ 22 یا 23 اگست سے لگے گا جو 28 اگست تک جاری رہے گا.ٹیم 29 اگست کو روانہ ہوگی.کچھ گھنٹوں کا قرنطینہ ہوگا.ایک دن ٹریننگ کیمپ لگے گا اور اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا.اس حوالہ سے کرک سین نے رات گئے تحقیق کی تو معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کو ایک روزہ سیریز کا آفیشل شیڈول مل گیا ہے جو افغانستان کرکٹ بورڈ نے جاری کیا ہے.پی سی بی کی منظوری کے ساتھ ہی اسے پبلک کیا جائے گا.امید ہے کہ یہ کام بھی ہفتہ کے روز ہوجائے گا.
افغانستان کرکٹ بورڈ ناخوش
ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کرکٹ حکام نے پی سی بی کے رویہ پر حیرانگی ظاہر کی ہے کہ اس کے حوالے دے کر میڈیا میں یہ خبریں چلی ہیں کہ پاکستان نے ٹریننگ کیمپ،ٹیم کا اعلان ملتوی کیا ہے کیونکہ اس کی وجہ افغان کرکٹ حکام ہیں .جیسا کہ وہ پاکستان کو وقت پر شیڈول نہیں دے سکے.جیسا کہ وہ مکمل پروگرام مہیا نہیں کرسکے.اس پر اے سی بی کا کہنا تھا کہ یہ ایسی بات نہیں تھی کہ اسے اس انداز میں لیا جاتا،یہ کیمپ یا ٹیم کا اعلان 2 روز تاخیر کا کہہ کر ٹالا جاسکتا تھا لیکن انداز ایسا تھا کہ جیسے ہماری وجہ سے یہ سیریز ہی ختم ہونے جارہی ہے.ہم کھیلنے کے لئے تیار ہیں اور ہم پاکستان نے ایک روزہ سیریز کھیلیں گے.
یہ بھی اسی سے متعلق ہے.
پاکستانی ٹیم کا اعلان،کیمپ ملتوی،افغانستان سے سیریز خطرے میں

Leave A Reply

Your email address will not be published.