پی سی بی چیئرمین،انضمام کا عجب رد عمل،کس سے ناخوش

0 177

کرک سین تجزیہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کا ایشو نہایت ہی اہم ہے.کرکٹ کی باگ دوڑ سنبھالنے کا مسئلہ ہے.ایسے میں جب کسی سابق کرکٹر کا نام آجائے تو سب کرکٹرز خوش بھی ہوتے ہیں.بڑے نام تو خود بخود شاید اپنا سوچنا شروع کردیتے ہیں.یہ ایک فطری بات ہے.اب اس ہفتہ احسان مانی اور رمیز راجہ کو جو میچ پڑا تھا.اس سے ایک بات تو سمجھ میں آتی تھی کہ راجہ اپنے یو ٹیوب چینل سے غیر حاضر ہوجائیں.ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پر انہوں نے تبصرہ کیا.اس میں اظہر علی کی کلاس لگائی.کرک سین ننے اسے رپورٹ کیا تھا.
راجہ کا غائب ہونا سمجھ میں آتا
پھر جب میڈیا میں جمعہ کی رات سے ان کا نام بطور چیئرمین پی سی بی لیا جانے لگا تو راجہ غائب ہوگئے.غائب ہونا سمجھ میں آتا ہے.ایک اور حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ سابق کپتان انضام الحق کوبھی چپ لگ گئی.انضمام بھارتی میچزمیں کوئی ناغہ آنے نہیں دیتے.یو ٹیوب چینل پر پاکستانی میچز بھی کور کرتے ہین .گزشتہ 3 دن میں بارش بھی ہوئی.2روز کا کھیل بھی ہوا.انضمام غائب تھے.کیا ان کا غائب ہونا سمجھ میں آتا ہے.پھر منگل کو آخری دن کے کھیل سے قبل انہوں نے اپنی ویڈیو لوڈ کی.
انضمام کی غیر حاضری کے بعد آمد
انضمام نے خیر میچ کی پوزیشن کے مطابق پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کی.ٹھیک کی.بابر اعظم کو چند مشورے بھی دیئے.انضمام کی یہ بات رپورٹ کرتے ہوئے پاکستان فتح کے قریب تھا.یہاں ان کا ذکر اس لئے ضروری ہے کہ انہوں نے اہم معاملہ گول کردیا.انضمام الحق نے رمیز راجہ کا نام لیا.پی سی بی چیئرمین کے حوالہ سے تبصرہ بھی نہیں کیا.کوئی ایک جملہ تک نہیں بولا.یہ حیران کن بات ہے.پاکستان کرکٹ کا یہ ہاٹ ایشو ہے.اس وقت گرما گرم ہے.ہر ایک اس پر بات کررہا ہے.نئی خبر سننے کا متمنی ہے،انضمام نے اس پر لب کشائی کیوں نہیں کی.کیا وہ اس سے ناخوش ہیں.
انضمام الحق رمیز سے ناخوش یا احسان مانی سے ناراضگی جاری
انضمام رمیز راجہ سے بڑے کرکٹر ہیں.بڑا قد ہے.کیا وہ چیئرمین کی سیٹ پر رمیز کو موزوں نہیں سمجھتے.کھلم کھلا کہنے سے گریزاں ہیں.تعلقات بھی اہم ہیں.پھر رمیز کو بورڈ میں ذمہ داری ملنے کی اطلاعات بھی ہیں.دوسرا یہ کہ انضمام الحق احسان مانی سے بھی خوش نہیں ہیں،اس لئے ذکر ہی نہیں چاہتے.موجودہ بورڈ نے ہی انہیں 2019 میں چیف سلیکٹر کے عہدے سے گھر بھیجا تھا.مزید کوئی ذمہ داری نہیں دی تھی،اب تک دروازے نہیں کھلے.ایک اور کرکٹر ہیں.شعیب اختر بھی بہت بولتے ہیں.اس موضوع پر وہ بھی چپ ہیں.ہر جانب ایک انتظار کی کیفیت ہے.نرالا منظر نامہ ہے.
پی سی بی چیئرمین کی نئی اپ ڈیٹ
منگل کو یہ اطلاعات بھی رہیں کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے عمران خان سے پھر ملاقات کی ہے اور اب انہیں گرین سگنل مل گیا ہے کہ وہ کیری آن کریں.کرک سین اس پر اپنی ایک جامع اور مفصل رپورٹ اپنے تمام لنکس کے ساتھ جلد دے گا.
کنگسٹن ٹیسٹ کے آخری دن کا احوال
ادھر کنگسٹن جمیکا میں آخری ٹیسٹ کے آخری روز کا پہلا سیشن پاکستان کے نام رہا.گرین کیپس نے 4 وکٹیں مزید لے لی ہیں.ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم آئوٹ ہوچکی ہے.کھانے کے وقفہ کے بعد چھٹی کا میابی بھی لے لی تھی.ویسٹ انڈین ٹیم 120 پر 6 وکٹٰں گنواچکی تھی.فتح کا کوئی امکان نہیں تھا،ڈرا کی امیدیں بھی ختم ہورہی تھیں.
یہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے
بڑا چمتکار،میاں داد نے رمیز کو چیئرمین پی سی بی بنادیا،نئے انکشافات

Leave A Reply

Your email address will not be published.