پی سی بی بائولرز دشمن پچز پر بضد،ایک اور دن بیٹسمینوں کے نام

کراچی(کرک سین رپورٹ، پی سی بی پ ر )

قائد اعظم ٹرافی میں پی سی بی بیٹنگ سے بھرپور مگر بائولرز کے لئے تھکی ہوئی پچز کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے جسکا تازہ ترین نظارہ آج شروع ہونے والے میچز کے پہلے دن دیکھنے میں آیا.
‏ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے رائونڈ کے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو 87 اوورز کے کھیل میں سنٹرل پنجاب نے 232 رنز بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو ئےتھے۔ قاسم اکرم صفر اور بلاول اقبال ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ عثمان صلاح الدین نے 168 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے شامل تھے ۔ علی زریاب نے 56 ، محمد اخلاق نے 8 ، محمد سعد نے 41 اور سعد نسیم نے 44 رنز بنائے ۔ سندھ کی طرف سے تابش خان کامیاب بولر رہے انہوں نے 28 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ میر حمزہ ، محمد عمر اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
‏اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں بلوچستان نے خیبر پختونخواہ کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو خیبر پختونخواہ نے83.4اوورز کے کھیل میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا لیے تھے ۔ پہلے روز کھیل کی خاص بات کامران غلام کی سنچری تھی وہ 130 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے 227 گیندوں کا سامنا کیا ہوا ہے ان کی اننگز میں اب تک 14 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں، ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین عرفان اللہ شاہ صفر پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے 15 گیندوں کا سامنا کیا ہوا ہے، ریحان آفریدی نے 58 ، خالد عثمان نے 27 اور اسرار اللہ نے 19 رنز بنائے ۔ بلوچستان کی جانب سے عمید آصف اور خرم شہزاد نے تین تین جبکہ تاج ولی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
‏یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے ناردرن کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 86.3اوورز میں 285 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ کپتان عمر صدیق نے 203 گیندوں کا سامنا کر کے 89 رنز بنائے جبکہ سیف بدر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے 134 گیندوں پر 81 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔ سلمان علی آغا نے 53 ، عامر یامین نے 26 اور ذیشان اشرف نے 25 رنز بنائے ۔ ناردرن کی جانب سے صدف حسین کامیاب بولر رہے انہوں نے 45 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ منیر ریاض اور نعمان علی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ‏ پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو جواب میں ناردرن نے ایک اوور میں 6 رنز بنا ئے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ۔ سرمد بھٹی نے 6 رنز بنائے ہیں جبکہ ناصر نواز صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں