پی ایس ایل 6 کا بڑا ٹاس ،قلندرز کی قسمت میں چلاگیا

عمران عثمانی

پی ایس ایل 6 کے بڑے میچ کا ٹاس ہوگیا.سکہ گھوم گیا اور….
لاہور قلندرز کی ٹیم ٹاس جیت گئی ہے اور اس کے کپتان سہیل اختر نے پہلے فئلڈنگ کا فیصلہ کرلیا.
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپرلیگ 2021 کا اب تک بڑامیچ شروع ہونے والا ہے.بابر اعظم اور حفیظ کی بیٹنگ ،عماد اور سہیل کی کپتانی کے ساتھ کئی اہم محاذ پر رسہ کشی دکھائی دے گی اور اس کے ساتھ ہی اس میچ کے بعد کم سے کم پہلے رائونڈ کی حد تک ایک ٹیم کے سردار بننے کی راہ ہموار ہوجائے گی.
پی ایس ایل 6 تاریخ کا 11 واں میچ کھیلا جارہا ہے.اب تک پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں ہارتی آئی ہیں.آج کا میچ چیلنج ہوگا.بعد والی سائیڈ کو اپنی طاقت کے اظہار کے لئے ٹاس کی محتاجی سے آزاد ہونا ہوگا.