پی ایس ایل,لنکا پریمئر لیگ متصادم

پی ایس ایل کےنئے شیڈول سے لنکا پریمئر لیگ متصادم

عمران عثمانی

پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز کے نئی تاریخوں کے اعلان کےفوری بعد ہی اسی ہی تاریخ کو نئی لیگ کے آغاز کا اعلان ہوگیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈنے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ التواشدہ میچز 14 نومبر سے شروع ہونگے،فائنل 17 نومبرکو کھیلا جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی ہمسایہ ملک سری لنکانے اپنی لنکا پریمئر لیگ ہی اس تاریخ کو شروع کرنے کو وسل بجادی ہے۔
سری لنکا نےپریمئر لیگ اس سال اگست میں کروانی تھی لیکن کووڈ-19کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کردیا تھا،اب نئی تاریخ کے مطابق 14 نومبر سے 6دسمبر تک ہوگی۔لیگ کی سابقہ تاریخ 28 اگست سے 20 ستمبر رکھی گئی تھی ،بورڈ نے اس وقت یہ کہا تھا کہ کووڈ19کے باعث ایونٹ ملتو ی کیا گیا ہے لیکن یہ واضح تھا کہ آئی پی یل کی وجہ سے اس کا التواہواتھا۔
پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز کے آغاز کی تاریخ بھی14 نومبر ہے۔اس طرح پاکستان کے میچزکی تاریخ کی وجہ سےلنکا لیگ میںشرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑی تاخیرسے جاسکیں گے۔
سری لنکا بورڈ نے غیر ملکی پلیئرز کے لئے 14 روزہ قرنطینہ کی شرط ختم کرکے 7 دن کی کردی ہے۔5 ٹیموں کے ایونٹ میں 23 میچز ہونگے.کئی پاکستانی شریک ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں