پی ایس ایل کھیلنے والے بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کس بات پر افسردہ

پی ایس ایل کھیلنے والے بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کس بات پر افسردہ

عمران عثمانی

پاکستان سپر لیگ میں زیادہ بہتر پرفارم نہ کرنے والے بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال نہایت افسردہ اور مایوس ہیں،ڈھاکا میں بنگلہ دیشی صحافیوں سے گفتگو میں وہ لاہور قلندرز کے لئے پیش کی گئی پرفارمنس سے ناخوش دکھائی دیئے۔
بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال نے 18 ، 30 اور 35 کی اننگز کھیلیں اور لاہور قلندرز نے رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی تھی۔
کراچی پی ایس ایل کانیا کنگ،شکست قلندرز کا مقدر
تمیم نے کہا کہ مجھے یہ آغاز اچھا نہیں لگا کیونکہ میں مثبت کھیلناچاہتا تھا۔میں اپنی بیٹنگ منصوبے کے مطابق کرتا رہا لیکن مجھے 50-60 رنز بنانا چاہئے تھے جو میں نہیں کر سکا اور یہ یقینی طور پر میری بیٹنگ کا منفی پہلوہے۔ یہ درست ہے کہ ہم نے بہت عرصہ سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے لیکن ہم گذشتہ چھ ماہ سے باقاعدہ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
تمیم ون ڈے انٹرنیشنل کپتان بننے کی اضافی ذمہ داری پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ کپتانی کا دباؤ دراصل میڈیا نے بنایا ہے۔ کپتان کی کامیابی کا اندازہ ایک سال یا چھ ماہ کی مدت میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں